ٹی وی اینکر پر سومناتھ بھارتی کا بےہودہ تبصرہ

عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی اور سابق وزیر سومناتھ بھارتی بے ادبی اور گندی زبان کے لئے پہلے بھی سرخیوں میں آچکے ہیں اس بار تو انہوں نے بد زبانی میں ساری حدیں پار کر دیں۔معاملہ دور درشن نیوز میں ایک مہیلا اینکر سے بد زبانی کی ہے سومناتھ بھارتی نے چینل کی اینکر کو وہ الفاظ کہے جنہیں میں یہاں دہرانا نہیں چاہتا۔میں نے وہ ویڈیو کلپ دیکھا ہے ۔ایک وکیل و ممبر اسمبلی اس طرح کی زبان بول سکتا ہے میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا اس کلپ کے وائرل ہونے پر سومناتھ بھارتی نے سوشل میڈیا پر معافی تو مانگ لی لیکن ساتھ ہی چینل کو بھی دھمکی دے ڈالی کہ آگے سے کوئی بھی عآپ نیتا ان کے چینل سے کوئی بات نہیں کرے گا۔سومناتھ بھارتی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ مکمل طور سے افسوس ناک ہے نیوز چینل(دوردرشن نیوز)اپنی ٹی آر پی کے چکر میں فون پر کہی گئی میری بات کو توڑ مروڑ کر دکھا رہا ہے ۔میں سبھی عورتوں کو شکتی کا روپ مانتا ہوں یہ کہیں میں ان کی عزت کرتا ہوں حالانکہ میرے الفاظ خاتون صحافی کے لئے نہیں تھے اگر میرے الفاظ سے انہیں ٹھیس پہنچی ہے تو معافی مانگتا ہوں ساتھ ہی چینل سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ ٹی آر پی بڑھانے اور پبلیسٹی پانے کے لئے اسٹنٹ نہ کریں ۔17منٹ33سیکنڈ میں سے صر ف 20سیکنڈ کے حصہ کو دکھانا یہ ثابت کرتا ہے کہ آپ کا چینل بی جے پی کا ایک اوزار ہے سومناتھ بھارتی پر ایک خاتون صحافی نے ایف آئی آر درج کر دی ہے ۔دہلی کے وسنت کنج کی باشندہ صحافی رنجنا انکت دیویدی سیکٹر 57نوئیڈا کے ایک میڈیا ہاﺅس میں ٹی وی اینکر کے کام کو انجام دے رہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی کی آنکھوں پر مرچ پاوڈر پھینکنے کے معاملے پر منگل کے روز ان کے ٹی وی چینل پر ایک پروگرام دکھایا گیا اسی مقصد سے ٹی وی پر چل رہی سیدھی بحث کے دوران مالیویہ نگر سے عآپ ممبر اسمبلی سومناتھ بھارتی سے جنتا کی ناراضگی سے وابسطہ کچھ سوال پوچھے گئے اس کے جواب میں انہوں نے گندی گندی گالیاں دیں بھاجپا کا دلال کہنے کے ساتھ کئی غیر مہذب زبان کا استعمال کر چینل کو بند تک کرانے کی دھمکی دے ڈالی انہوںنے مہیلا تھانہ پولس کو بحث کے دوران ریکارڈ ہوئی ویڈیو فوٹیج بھی سونپی ۔مہیلا تھانہ انچارج انسپکٹر سیتا کماری کا کہنا ہے کہ صحافی کی شکایت پر روپورٹ درج کر جا نچ کی جا رہی ہے ۔بھارتی کے خلاف دفعہ 504اور 509کے تحت مقدمہ درج ہو ا ہے ۔504کا مطلب بے عزت کرنے پر زیادہ سے زیادہ دو سال کی سزا اور جرمانہ وہیں دفعہ 509یعنی مہیلا کی آبرو کو تار تار کرنے میں زیادہ سے زیادہ 3سال کی سزا اور جرمانہ ہے ۔عآپ پارٹی کے ترجمان سوربھ بھاردواج نے کہا کہ سومناتھ بھارتی کو اس طرح کا تبصر نہیں کرنا چاہیے تھا۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!