کورٹ ایسے فیصلے نہ دے جو لاگو نہ ہوسکیں: امت شاہ

بھاجپا کے قومی صدر امت شاہ سنیچر کو کیرل کے کنور میں تھے انہوں نے سبریمالا مندر میں ہر عمر کی عورتوں کے داخلہ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو ایسے فیصلے نہیں لینے چاہئیں جن پرعمل نہ ہوسکے۔ عدالت کوفیصلہ لیتے وقت لوگوں کے مذہبی جذبات کا خیال رکھنا چاہئے۔ امت شاہ نے تشدد پر مبنی مظاہروں میں شامل ہونے کے الزام میں اندھادھند بھکتوں کی گرفتاریوں پر کیرل سرکارپر تلخ نکتہ چینی کی۔ ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے حکم کی آڑ میں کیرل کی کمیونسٹ سرکار مندروں اور ہندوؤں کی روایت کو تباہ کرنے کی سازش رچ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کیرل میں ان دنوں آستھا اور حکمرانی کے درمیان لڑائی چل رہی ہے۔ بھاجپا اور سنگھ پریوار سے جڑے لوگوں سمیت ایپا بنے دو ہزار سے زیادہ بھکتوں کو جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔ سبھی عمر کی عورتوں کو مندر میں داخلہ کی اجازت دئے جانے پر سپریم کورٹ کے حکم کی تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو ایسے فیصلہ نہیں دینے چاہئیں جو لوگوں کی مذہبی عقیدت کے خلاف ہوں اور جنہیں لاگو نہ کیا جاسکے۔ کنور کی ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے سپریم کورٹ کے فیصلہ جیسے جلیکٹو ،مسجدوں میں لاؤڈ اسپیکٹروں پرپابندی اور دہی ہانڈی میں دخل اندازہ وغیرہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان فیصلوں کو عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکا۔ کیرل کے وزیر اعلی نے سنیچر کو ہی شاہ کے بیان پر جوابی تنقید کرتے ہوئے کہا شاہ کا بیان سپریم کورٹ ،آئین اور دیش کے عدلیہ سسٹم پر حملہ ہے۔ شاہ کا کہنا ہے کورٹ کو محض وہی حکم دینا چاہئے جو لاگو ہوسکے۔ اس سے لگتا ہے کہ آئین میں دئے گئے بنیادی حقوق کو لاگو نہیں کیا جانا چاہئے۔ بسپاصدر مایاوتی نے امت شاہ پر سپریم کورٹ کو لیکر غیر ذمہ دارانہ بیان دینے کا الزام لگاتے ہوئے ایتوار کو کہا کہ غرور سے بھرے حکمراں پارٹی کے نیتا کے تبصرے کو عدالت کو نوٹس میں لینا چاہئے۔ مایاوتی نے کہا کہ کیرل کے کنور میں شاہ کا سپریم کورٹ کو ہدایت بھرا بیان دینا انتہائی مذمت کے لائق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ پبلک بیانوں سے صاف ہے کہ دیش کی جمہوریت خطرہ میں ہے۔ سی بی آئی، سی بی سی اور ای ڈی و ریزرو بینک جیسے دیش کے اہم مختارادارو ں میں سنگین بحران کا جو دور چل رہا ہے وہ اسی طرح کے غلط سرکاری نظریئے اور غرور کا نتیجہ ہے۔وہیں کانگریس کے سکریٹری جنرل اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ سبریمالا مندر معاملہ کو لیکر دئے گئے بیان پر امت شاہ کے خلاف فوراً قانونی کارروائی کی جانی چاہئے۔ امت شاہ نے کہا کہ ایپا کے شردھالوؤں کا دمن کسی بھی قیمت پر نہیں ہونے دیا جائے گا۔ لیفٹ حکومت مندروں کے خلاف سازش رچ رہی ہے۔ کیرل میں ایمرجنسی جیسے حالات بن رہے ہیں۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟