ایک چپڑاسی کا بیٹا25 سال میں 500کروڑ کا مالک بن گیا

راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو اور ان کے کنبے کا تنازعوں سے پرانا رشتہ رہا ہے۔ وقتاً فوقتاً ان پر گھوٹالوں کے الزام لگتے رہتے ہیں۔ تازہ الزام ہے کہ ایک نئی کمپنی اور زمین کو لیکر الزام لگایا گیا ہے۔ اس بار زمین بیئر فیکٹری سے جڑی ہے جس کا مالکانہ حق فوری خاندان کی آئس برگ پرائیویٹ لمیٹڈ کا ہے۔ بی جے پی نیتا اور سابق نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی نے منگلوار کو آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو پر الزام لگایا ہے آئس برگ فیکٹری لگوانے کے بدلے اس کے مالک سے پٹنہ میں 60 کروڑ کی زمین لے لی۔ اسے اپنے خاندان کے نام کروا لیا۔ دراصل لالو جی کی باقاعدہ پالیسی رہی ہے ’تم مجھے زمین دو میں تمہارا کام کروں گا‘ سشیل مودی نے آگے کہا کہ وہ لگاتار ایسے خلاصے کرتے رہیں گے۔ مودی کے مطابق رابڑی دیوی کے وزیر اعلی کے عہد 2000-2005 کے دوران اوم پرکاش کتیال و امت کتیال کی کمپنی آئس برگ انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کو بھی وہیٹا میں بیئر فیکٹری کھلوانے کے بدلے کتیال بھائیوں کی زمین لالو نے اپنے کنبے کے نام کروا لی۔28 ستمبر 2006ء کو اے ۔ کے انفوسسٹم کمپنی میں امت کتیال، راجیش کتیال و دیگر ڈائریکٹر تھے۔ جون2014ء میں اس کمپنی میں تیجسوی یادو، تیج پرتاپ یادو، چندرا یادو اور راگنی لالو کو ڈائریکٹر بنادیا گیا۔ امت کتیال نے اپنے سارے شیئر تیجسوی یادو و رابڑی دیوی کو دے دئے۔ پچھلے اسمبلی چناؤ کے نتیجوں کے بعد لالو یادو کی بیٹی کمپنی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹ گئی اور اب ان کی دوسری بیٹی چندا اور راگنی یادو اس کی ڈائریکٹر ہیں۔ بی جے پی نیتا سشیل مودی کا الزام ہے کہ اس سے صاف ہے کہ یہ پوری طرح سے کرپشن کا معاملہ ہے۔ لالو جی نے سشیل مودی کے ذریعے لگائے گئے مٹی و زمین گھوٹالے کے سبھی الزامات کو من گھڑت بتایا اور اپنی ساکھ کو خراب کرنے کی سازش قراردیا۔ لالو نے یہ ضرور مانا مال کی زمین انہی کی ہے۔جہاں میریڈین کمپنی پارٹنر شپ میں مال بنا رہی ہے۔ ایتوار کو پریس کانفرنس کر آر جے ڈی چیف نے کہا اور الزام لگانے والے خود گھوٹالے باز ہیں۔ لالو نے کہا میرے بچوں و بیوی کو بدنام کیا جارہا ہے۔ لالو یادو کی وضاحت کے بعد سشیل مودی نے کہا پانچ دن کی خاموشی کے بعد آخر کار لالو نے اعتراف کرلیا کہ 500 کروڑ کا مال انہی کا ہے۔ مودی نے کہا کہ بغیر ٹنڈر کے اپنے مال سے وہ90 لاکھ روپے کی مٹی سنجے گاندھی جیوک پارک کو دینے کا معاملہ اس کے آگے اب چھوٹاپڑ گیا ہے۔ سشیل مودی نے ایتوار کو لالو یادو کو مبارکباد دی کہ ایک چپڑاسی کا بیٹا 25 سال میں 500 کروڑ روپے کا مالک بن گیا۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!