ورکنگ حاملہ خواتین کو میٹرنٹی چھٹی کی سہولت
نریندر مودی حکومت نے خواتین کے لئے ایک لائق تحسین قدم اٹھا یا ہے۔ اب ورکنگ خواتین کے لئے میٹرنٹی چھٹی کو 12 ہفتے سے بڑھا کر 26 ہفتے کرنے کی سہولت والے اہم بل کو راجیہ سبھا میں منظوری مل گئی ہے۔ سرکاری اور منظم سیکٹر میں کام کرنے والی خواتین کو 26 ہفتے ہی میٹرنٹی چھٹی کرنے والے زچگی سہولت (ترمیمی بلی2016 ) کو بدھوار کو راجیہ سبھا نے اتفاق رائے سے منظوری دے دی تھی۔ اس سے تقریباً18 لاکھ عورتوں کو فائدہ ملے گا لیکن سروگیٹ مدرس (کرائے کی ماؤں) کو یہ سہولت نہیں ملے گی۔ خاص بات یہ رہی ہے کہ اس بل کو راجیہ سبھا نے زوردار طریقے پر خیر مقدم کیاتو وہیں کئی ممبران نے اسی بہانے میٹرنٹی چھٹی پر بھی سرکار کو غور کرنے کو کہا۔ ایوان میں تقریباً دو گھنٹے تک چلی بحث کا جواب دیتے ہوئے لیبر و روزگار منتری بندارو دتاترے نے کہا کہ منظم سیکٹر میں خواتین کو سب سے زیادہ میٹرنٹی چھٹی دینے والا بھارت تیسرا دیش بن جائے گا۔حاملہ مہلاؤں کو کینڈا میں 50 ہفتے اور ناروے میں44 ہفتے کی چھٹی دی جاتی ہے اس کے علاوہ حاملہ خواتین کو 3500 روپے بھی دئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرنٹی چھٹی بڑھانے سے ماں اور بچے دونوں کو بہتر زندگی ملے گی۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ26 ہفتے کی میٹرنٹی چھٹی کی سہولت دو بچوں کے معاملے میں ہی لاگو ہوگی اوردیگر معاملوں میں یہ سہولت 12 ہفتے کی رہے گی۔ اس بل میں کسی ورکنگ کلاس خاتون کو ماں بننے پر گھر سے کام کرنے کی سہولت کو آسان بنانے پر زور دیا جائے گا۔اس کے تحت 50 سے زیادہ ملازم والے اداروں کے لئے چائلڈزون (کریچ) کا سسٹم بھی ضروری ہوگا۔ ماؤں کو یومیہ چار بار کریچ میں جانے کی اجازت ہوگی۔ معمولات سے الگ ا س بل کو تیار کرتے وقت مودی سرکار نے عورتوں کے درد کو سمجھا ہے یہی وجہ ہے کہ اپر ہاؤس میں بحث کے دوران جواب میں وزیر موصوف نے کہا کہ ماں بننے والی ورکنگ کلاس خواتین اور ان کے بچوں کو بہتر زندگی فراہم کرنا بہت سنجیدہ اور اہم اشو ہے بل کا ایک مقصد یہ بھی ہے ورکنگ فورس اور ملازم طبقے میں عورتوں کی تعداد بڑھائی جائے۔ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ میں 12 ہفتے کی میٹرنٹی چھٹی دی جاتی ہے۔ میکسیکو میں 15 ہفتے، اسپین میں 16، فرانس میں 16، برطانیہ میں 20 ہفتے کی چھٹی دی جاتی ہے ۔ اس نقطہ نظرسے بھی دیکھیں تو حکومت ہند نے میٹرنٹی چھٹی کی سمت میں بہتر پہل کی ہے۔ ایوان میں یہ بات بھی اٹھی کہ تاملناڈو میں پہلے سے ہی 26 ہفتے ہی میٹرنٹی دی جاتی ہے اور اب وہاں اسے 39 ہفتے کئے جانے کی تجویز ہے ایک ممبر پارلیمنٹ کا کہنا ہے تاملناڈو کی یہ اسکیم پورے دیش کے لئے رول ماڈل ہونا چاہئے۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں