جب آئی ایس آئی نے سابق سی آئی اے چیف کو زہر دیا

امریکہ کے نامور اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایک اسپیشل تفتیشی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان سابق سی آئی اے اسٹیشن چیف کو پاکستان کی نام نہاد خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے زہر دیاتھا۔ سی آئی اے کے سابق چیف مارک کیلٹن نے مئی 2011ء میں اس چھاپہ ماری کی قیادت کی تھی جس میں القاعدہ چیف اسامہ بن لادن مارا گیا تھا۔ مارک کیلٹن کو ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے گھر میں چھاپے ماری کے دو مہینے بعد صحت سے متعلق تشویشات کے تحت اسلام آباد سے ہٹایا گیا تھا۔ واشنگٹن پوسٹ کی اس تفتیشی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ مارک کیلٹن سی آئی اے سے ریٹائرڈ ہیں اور پیٹ کے آپریشن کے بعد سے ان کی صحت میں بہتری ہوئی تھی لیکن ایجنسی کے حکام نے یہ سوچنا ہے کہ بھلے ہی یہ پختہ نہیں ہے لیکن یہ ممکن ہے کیلٹن کی اچانک بیماری کے پیچھے آئی ایس آئی کے نام سے جانی جانے والی پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس ایجنسی (آئی ایس آئی) کا کسی نہ کسی طرح اس بیماری میں ہاتھ ہے۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے ایک ترجمان نے اس رپورٹ کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ اخبار ’’واشنگٹن پوسٹ‘‘ کے مطابق کیلٹن نے بار بار درخواست کئے جانے کے باوجود انٹرویو دینے سے انکار کردیا لیکن انہوں نے فون پر بات چیت میں کہا کہ ان کی بیماری کی وجہ کے بارے میں کبھی صاف طور پر پتہ نہیں چل سکا۔ انہوں نے کہا وہ پہلے شخص نہیں جنہیں اس بات کا شبہ ہوا ہے کہ انہیں زہر دیاگیا۔ اخبار نے کیلٹن کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس بارے میں میرے دل میں اس طرح کا نظریہ پہلے کبھی پیدا نہیں ہوا تھا۔ واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ زہر دینے والی بات کی بھلے ہی کوئی بنیاد ہ ہو تو بھی اگر سی آئی اے اور ان کے اسٹیشن چیف آئی ایس آئی کو اس طرح کی حرکت کرنے میں اہل مانتے ہیں تو اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اعتماد میں جو کمی آئی ہے وہ اندازے سے کہیں زیادہ ہے۔ اخبار کے مطابق موجود و سابق امریکی خفیہ حکام نے کہا کہ آئی ایس آئی کا تعلق صحافیوں ، سفارتکاروں اور دیگر امکانی حریفوں کے خلاف کئی سازشیں رچنے سے رہا ہے ۔ آئی ایس آئی کی کیلٹن سے دشمنی ہے۔ اس درمیان سی آئی اے کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ پاکستانی حکام نے وہاں کام کررہے حکام کو زہر دیا۔ ادھر لادن کے مارے جانے کی پانچویں برسی سے پہلے امریکہ نے کہا ہے کہ اب ان کی نگاہیں اسلامک اسٹیٹ کے سرغنہ ابو بکر البغدادی پر ہیں۔ سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن نے کہا کہ اب میری نظر بغدادی پر ہے۔ان کے مارے جانے کا بڑا اثر ہوگا۔ آئی ایس صرف ایک تنظیم ہی نہیں بلکہ ایک جنون بن چکی ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟