منیش سسودیا نے دیا عام آدمی کا بجٹ

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے پیر کو دہلی کا اب تک کا سب سے بڑا 46 ہزار 600 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔ سسودیا دہلی سرکار میں وزیر خزانہ بھی ہیں۔ اس بجٹ کو اگر عام آدمی کا بجٹ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ ہم یہ اس لئے کہہ رہے ہیں کہ اس بجٹ میں سماج کے تقریباً سبھی طبقات کا خیال رکھا گیا ہے۔ حکومت نے خاص طور پر تعلیم اور صحت پر توجہ دی ہے جس کا خیر مقدم ہونا چاہئے۔ تعلیم ، ہیلتھ و ٹرانسپورٹ میں کل پلان مد کا 57 فیصد خرچ کرنے کی سہولیت رکھ کر قریب 2 گھنٹے کی میرتھن بجٹ تقریر میں سسودیا نے یہ صاف کیا کہ عام آدمی پارٹی کی سرکار میں وسائل بڑھانا اور اصلاحات کے تقاضہ بھی ڈیولپمنٹ ہے۔ انہوں نے کہا جنتا کی سانجھے داری ، بزنس کو آسان کر اور الیکٹرانک پرزوں کے استعمال کی بدولت سرکاری خزانے کی بربادی روکے گی۔ حکومت نے تعلیم پر زور دیکر یہ صاف کردیا ہے کہ وہ پرائیویٹ اسکولوں کی منمانی پر لگام لگانے کی سمت میں گامزن ہے۔ وہ ہر حال میں سرکاری اسکولوں کا اسٹینڈرڈ پرائیویٹ اسکولوں کے برابر لانا چاہتی ہے اور اس سمت میں دہلی سرکار نے کچھ قدم بھی اٹھائے ہیں۔ محلہ کلینکوں کی تعداد بڑھا کر حکومت نے ہیلتھ کے سیکٹر میں نچلے اور مختلف طبقات کو سستا علاج دینے کی کوشش لائق تحسین ہے۔ اس کے علاوہ ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد بڑھانے کی اسکیم بڑھا کر جنتا کا پرائیویٹ ہسپتالوں پر انحصار کم کرنا چاہتی ہے ساتھ ہی سرکار کی کوشش ہے کہ سسٹم ایسا ہو کہ ہر شخص کو نہ صرف صحیح وقت پر علاج مہیاہوسکے بلکہ وہ سستا بھی ہو۔ پبلک ٹرانسپورٹ دہلی کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ 2 ہزار نئی بسوں کی خریداری کا پلان یہ ظاہر کرتا ہے کہ سرکار دہلی کے ٹرانسپورٹ سسٹم خاص کر پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو اور مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ایسا کرنے سے ایک طرف جہاں لوگوں کو آنے جانے میں آسانی ہوگی وہیں سڑکوں پر پرائیویٹ گاڑیوں کا بوجھ بھی کم ہوگا۔ ساتھ ہی ای رکشا پر سبسڈی کی رقم 15 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کے اعلان سے آلودگی کم کرنے کے لئے سرکار کی تشویشات کا بھی پتا چلتا ہے۔ عورتوں کی سلامتی ایک بڑھی چنوتی ہے اس کو مضبوط کرنے کیلئے مارشل تعینات کرنے اور بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ تمام اسمبلی حلقوں میں محلہ ڈیفنس ٹیم بنانے کی پلاننگ سے پتا چلتا ہے کہ سرکار ہر قیمت پر سبھی شہریوں کی سلامتی کے تئیں سنجیدہ ہے۔ دہلی سرکار نے پہلے بجلی اور پانی پر راحت دینے کے بعد اب ویٹ میں دہلی والوں کو کئی چیزوں پر راحت دی ہے۔ یہ راحت عام جنتا کیلئے ہی نہیں بلکہ اس سے دہلی کے کاروباری بھی خوش ہوں گے۔ ویٹ کے غیر یکساں سسٹم کی وجہ سے دیش کی دوسری ریاستوں میں کاروبار شفٹ ہورہا تھا اور ویٹ کی شرحوں میں کمی لانے سے اسے روکا جاسکتا ہے اور دہلی کا کاروباری پھر سامنے آئے گا۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ دہلی کے کاروباریوں کے لئے جہاں ایک طرف کارروائی کو آسان اور جدید بنایا جارہا ہے وہیں دوسری طرف عام جنتا کے ہاتھوں میں نگرانی کی کمان بھی دی جارہی ہے۔ وزیر خزانہ نے کئی نئی اسکیموں کا بھی اعلان کیا۔ اسکولوں میں 5500 ٹیچروں کی بھرتی کی جائے گی۔ گیس ٹیچروں کو پکا کرنے کے لئے 9623 اسامیاں نکالی جائیں گی۔ کام کاجی خاتون کے لئے تین نئے ہاسٹل بنائے جائیں گے۔ ایک ہزار محلہ کلینک کے لئے ٹنڈر کارروائی شروع۔ 100 نئے کلینک، پولی کلینک کھولے جائیں گے۔ 2017ء تک دہلی کے ہر گھر کو صاف پانی پہنچانے کا نشانہ رکھا گیا ہے۔ ٹنڈر مافیہ کا راج ختم کیا جائے گا۔ کل ملاکر منیش سسودیا کا یہ بجٹ عام آدمی کا بجٹ کہا جائے گا۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!