سونو نگم کے طیارہ میں گانے کا معاملہ

پچھلے دنوں جیٹ ایئر ویز کی ایک چارٹرڈ اڑان تنازعوں کا اشو بن گئی ہے۔ ہوا یہ ہے 4 جنوری کو جودھپور سے ممبئی جارہی پرواز میں پائلٹ ٹیم کے ممبران نے طیارے کے مسافروں کی مانگ پر بالی ووڈ سنگر سونو نگم جو طیارے میں مسافر تھے، سے بالی ووڈ گانے سننے کی مانگ کرڈالی۔ سونو نگم نے طیارے کے اناؤنسنگ سسٹم کا استعمال کرکے فلمی گیت گا ڈالے۔ ذرائع کے مطابق طیارے کے کچھ اسٹاف نے نگم کے گانے پر ڈانس بھی کیا۔ سونو نگم کے اس موسیقی پروگرام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈائریکٹر جنرل ایئر لائنس کی بھنویں تن گئیں اور اس کے پائلٹ ٹیم کے ممبروں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ دراصل اڑان کے دوران ویمان کے اناؤنسنگ سسٹم کا استعمال دیگر مقاصد کے لئے کیا جانا سکیورٹی قواعد کی خلاف ورزی مانا جاتا ہے۔ جیٹ ایئرویز نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ طیارے کی پائلٹ ٹیم کے سبھی ممبران کو پوچھ تاچھ کے لئے طیارہ اڑانے کے قواعد کو سختی سے تعمیل کو یقینی کرنے کے لئے ٹریننگ کرنے کے دستے پرواز ڈیوٹی سے ہٹا لیا گیا ہے۔ اس کے بعد گلوکار سونو نگم نے عملے کے افراد کی معطلی کو اصلی عدم رواداری بتاتے ہوئے ایئرویز کو غلطی سدھارنے کی نصیحت دے دی۔ انہوں نے جیٹ ایئرویز کے 5 ملازمین کو معطل کرنے کی کارروائی کو غلط بتاتے ہوئے کہا کہ خود ایک پرواز کے دوران طیارے میں فیشن شو کے گواہ رہے ہیں۔ سونو نے کہا کہ ملازمین پر کارروائی عام طور پر سمجھ کی کمی کا نتیجہ دکھائی پڑتی ہے۔ میری نظر میں ملازمین کو اناؤنسنگ سسٹم کا استعمال کرنے کی اجازت دینے کیلئے معطل کرنا کچھ اور نہیں بلکہ خوشیاں بٹورنے کے لئے سزا دینا ہے۔ وہ بھی جب سیٹ بیلٹ مسافر کھول چکے تھے اور کوئی اناؤنسمنٹ نہیں کیا جارہا تھا۔ دوسری طرف جیٹ ایئرویز کا ماننا تھا کہ اناؤنسنگ سسٹم کا استعمال دیگر مقاصد کے لئے کرنا سکیورٹی قواعد کی خلاف ورزی ہے، ایسے میں سونو کو اجازت کیسے دی گئی؟ 2010ء میں جاری پائلٹ ٹیم ٹریننگ اور انہیں لائسنس قواعد کے تحت اناؤنسمنٹ کے استعمال صاف ہے پھر بھی یہ غلطی کیسی ہوئی۔ گانے کے دوران طیارے کے مسافر موبائل سے ریکارڈ کررہے تھے، جبکہ فلائٹ موٹ پر اس کی اجازت نہیں ہے۔
ویسے پرواز کے دوران قواعد کی خلاف ورزی کوئی نئی بات نہیں۔ 17 مارچ2014ء کو اسپائس جیٹ کے طیارے میں پائلٹ ٹیم کے ممبران ’بلم پچکاری‘ گانے پر ناچتے ہوئے نظر آئے۔ ادھر ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن نے اناؤنسمنٹ سسٹم پر گانے کو مس یوز مانا اور یہی نہیں اس کے چلتے فلائٹ لینڈنگ میں بھی پریشانی ہوئی۔ ناراض ڈی جی سی اے نے پانچوں ایئر ہوسٹس کو بھی معطل کردیا ہے اور ساتھ ہی ایئرلائن کو واقعے کی جانچ کے احکامات بھی دے دئے ہیں۔ 
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!