حافظ سعید ، آئی ایس آئی نے نوید کو آتنکی سبق پڑھایاتھا

ممکن حملے (26/11) کے ماسٹر مائنڈ اور لشکر طیبہ کا چیف حافظ سعید بھارت کے خلاف آتنکی سازش سے باز نہیں آرہا ہے۔ اودھم پور حملے میں زندہ پکڑے گئے نوید کے مطابق خود حافظ سعید ٹریننگ کیمپ میں دہشت گردی کا سبق پڑھاتا تھا۔ اس کے ساتھ ہی دہشت گردوں کو سعید کی زہریلی تقریروں کے ویڈیو بھی دکھائے جاتے تھے۔ دہشت گرد نوید نے کئی باتیں اگلی ہیں۔ اس کے لائی ڈٹیکٹر ٹیسٹ (جھوٹ سچ کی جانچ) سے کئی انکشاف ہوئے ہیں۔ قومی جانچ ایجنسی این آئی اے کے حکام کے مطابق پوچھ تاچھ میں نوید نے قبول کیا ہے کہ وہ ٹریننگ کے دوران آئی ایس آئی کے بڑے افسران سے ملا تھا۔ ان میں ابو طلحہ بھی شامل ہے۔ حالانکہ اس سے پہلے وہ پوچھ تاچھ میں کشمیر میں اپنے روابط کو لیکر جھوٹ بول رہا تھا۔ یہ پوچھے جانے پر کے لائی ڈٹیکٹر ٹیسٹ میں نکلی کتنی باتیں سچ ہوں گی۔
جانچ حکام نے کہا کہ نوید پاکستان میں اپنے گھر ،خاندان ، لشکرطیبہ اور اسکے دہشت گردوں کے بارے میں صحیح صحیح جانکاری دے رہا ہے۔ اپنے دئے گئے پتے کا ذکر وہ پہلے بھی کرچکا ہے اور اس کے ثبوت بھی مل چکے ہیں۔ ٹریننگ کے دوران سوالوں میں اسے دوہرایا گیا ہے اور سو فیصدی ایک ہی جواب ملا۔ حالانکہ پولی گراف ٹیسٹ کی فائنل رپورٹ کا اب افسران انتظارکررہے ہیں اس کے بعد این آئی اے اور خفیہ ایجنسیوں کے افسران اس سینئے سرے سے پوچھ تاچھ کریں گے۔ لائی ڈٹیکٹر ٹیسٹ سے یہ صاف ہوگیا ہے کہ وہ پاکستان کے فیصل آباد کا رہنے والا ہے اور لشکر طیبہ کے آتنکی ابو قاسم نے اسے ٹریننگ دی تھی۔ کشمیر میں پکڑے جانے کے دو مہینے پہلے اس نے تین دیگر آتنک وادیوں کے ساتھ سرحد پار کی تھی لیکن کشمیر میں گزارے دو مہینے کے بارے میں وہ کئی باتیں چھپا رہا ہے۔ نوید اور اس کے ساتھیوں نے 6-7 جون کو لشکر طیبہ کے تین دیگر دہشت گردوں کے ساتھ ٹنگ مرگ علاقے کی نوری چوکی سے کشمیر میں دراندازی کی تھی۔ نوید نے بتایا کہ اس نے مرکزی خیبر میں واقع دہشت گرد کیمپ میں تین مہینے تک ٹریننگ لی تھی۔ اس کیمپ میں 20سے25 دہشت گردوں کو ٹریننگ دی گئی۔ یہاں پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کے افسر انہیں جہاد کے طریقے سکھاتے تھے۔ حافظ سعید کی تقریروں کے ویڈیو بھی انہیں بار بار دکھا کر جہاد کے لئے ترغیب دی جاتی تھی۔ نوید نے بتایا کہ اس کے والد کا نام محمد یعقوب ہے اور وہ پاکستانی پنجاب کی رفیق کالونی ، غلام محمد آباد ، ٹوکیاں والی، ضلع فیصل آباد کا رہنے والا ہے۔ نوید کے مطابق اس کے والدین دہشت گرد بننے سے خوش نہیں تھے لیکن لشکر طیبہ کے دہشت گردوں نے دھمکی دے کر انہیں چھپ کرادیا تھا۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟