کیاتیستا سیتلواڑسیاسی رقابت کا شکار ہے

سماجی کارکن اور انسانی حقوق کی چمپئن تیستا سیتلواڑایک بار پھر سرخیوںمیں ہے2002کے دنگوں کے بعد سیتلواڑ اوراپنے مودی مخالف مہم کے لئے پورے دیش میں موضوع بحث ہوگئی۔ دوسروں کو کٹکھرے میں کھڑی کرنے والی یہ خاتون آج خود کٹکھڑے میں کھڑی ہے اور اپنی گرفتاری سے بچنے کے لئے سپریم کورٹ میںدستک دے رہی ہیں۔ عدالت نے تیستا سیتلواڑ اور ان کے شوہر کی گرفتاری کے لئے جمعہ تک عارضی روک لگادی ہے۔ اس میاں بیوی کی انترم ضمانت کی عرضی جمعرات کو ہی گجرات ہائی کورٹ نے خارج کردی تھی۔ کیا ہے معاملہ؟ 28 فروری 2002 کو گلبرک سوسائٹی پر شرپسندوں کی بھیڑ نے حملہ کردیا تھا اس میں 69 لوگ مارے گئے تھے۔ گودھرا فساد کے بعد یہ واقعہ رونما ہواتھا۔ احمد آباد کی گلبرک سوسائٹی میں دنگے میں مارے گئے لوگوں کی یاد میں ایک یادگار بنانے کے لئے فنڈ جمع ہواتھا۔گلبرگ ہائوسنگ سوسائٹی کے ہی ایک فساد متاثر تیستا سیتلواڑ اور ان کے شوہر جاوید آنند اور ان کے غیر سرکاری تنظیمیں سیٹزن فار جسٹس اینڈ پیس اور سبرنگ ٹرسٹ کے خلاف احمد آباد پولیس میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔ اس شکایت میں تیستا سیتلواڑ اوران کے شوہر جاوید آنند پر ایک کروڑ 27لاکھ روپے کے غبن کاالزام لگایا گیا تھا۔ شکایت کے مطابق گلبرگ سوسائٹی کے میوزیم میں  بدلنے کے لئے رقم اکٹھی ہوئی تھی۔ اب انہوں نے مبینہ طور سے 1.51 کروڑ روپے کا غبن کردیا دوسری طرف اور ملزمان کادعوی ہے کہ اس معاملے میں انہیں پھنسایا گیا ہے اب وہ سیاسی رقابت کی شکار ہوئی ہے۔ ان کادعوی ہے کہ فساد بھڑکانے والے ہی انہیں نشانہ بنا رہے ہیں۔ گجرات ہائی کورٹ نے تیستا اور ان کے شوہر کی انترم ضمانت عرضی کو خارج کردیاتھا۔ اس کے بعد پولیس تیستا کو گرفتار کرنے ان کے ممبئی گھر پر پہنچی۔ کورٹ کے جسٹس جے بی پردیوالہ نے اپنے فیصلے میں کہاتھا کہ ملزم جانچ میں تعاون نہیں دے رہے ہیں۔ پہلی نظر میں ایسا لگ رہا ہے کہ ان لوگوں نے ٹرسٹ فنڈ کااستعمال نجی کاموں کیا ہے اس لئے انہیں انترم ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ اس کے بعد سیتلواڑ پر گرفتاری کی تلوار لٹک گئی تھی اور ان کے شوہر آنند کے علاوہ گجرات فساد میں مارے گئے سابق کانگریس ایم پی احسان ظفری کے بیٹے تنویر ظفری اور گلبرگ سوسائٹی کے باشندے فیروز گلزار اس معاملے میں ملزم ہے۔ معاملہ ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے اگر سیتلواڑ بے قصور ہے توانہیںگھر سے بھاگنے کوئی ضرورت نہیں تھی۔ دیش کی سب سے بڑی عدالت طے کریں گی پیسوں کے غبن کا ہے یا سیاسی دشمنی کا ہے۔ جیسا سیتلواڑ دعوی کررہی ہیں؟
انل نریندر

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!