فیشن آئیکون مودی اور ان کے لاکھوں روپے کے سوٹ پر بحث!

اگر امریکی صدر براک اوبامہ کی اہلیہ مشیل فیشن کی خاتون اول کہلاتی ہیں تو ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کو فیشن کے معاملے میں ’فرسٹ مین‘ کہہ سکتے ہیں۔بھارت کے دورہ پر آئے براک اوبامہ اور ان کی اہلیہ مشیل نریندر مودی کے کپڑوں اور ان کے اسٹائل کے سامنے پھینکے پڑتے نظرآئے ۔نریندر مودی کا جلوہ دیکھنے لائق تھا۔ حالانکہ اپنے کرتوں اور نہرو جیکٹ کو لیکر دیش اور دنیا میں مقبول ہوئے نریندر مودی کے ’’مودی سوٹ‘‘ کو لیکر سوالات کے گھیرے میں آتے دکھائی دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 25 جنوری کو صدربراک اوبامہ کے ساتھ بات چیت کے وقت سنہری سینکڑوں دھاریوں والا سوٹ پہن رکھا تھا جس کی قیمت ایک برطانوی اخبار ’لندن ایوننگ اسٹنڈرڈ‘ نے 10 لاکھ روپے بتائی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے جو سوٹ پہنا تھااس میں سونے کی دھاریوں سے ان کا پورا نام ’’نریندر دامودر داس مودی‘‘ لکھا تھا۔ اس سوٹ کا سوشل میڈیا اور اخبارا ت میں خوب تذکرہ ہوا ہے۔ دراصل امریکی صدر کے دورہ کے دوران کئی پیچیدہ مسئلوں کو سلجھانے اور اوبامہ کے ساتھ نجی کیمسٹری کے علاوہ مودی کے اسٹائل کو لیکر بھی بحث چھڑی ہوئی ہے۔ ایتوار کو اوبامہ کے ساتھ چوٹی ملاقات اور چائے پر بات چیت کے دوران انہوں نے دھاریوں پر باریک لکھا بند گلے والا سوٹ پہن رکھا تھا۔برطانوی اخبار کے مطابق یہ سوٹ برطانیہ کے مشہور فیبرک سپلائی ’’ہولاند اینڈ شیری‘‘ کی طرف سے تیار کیا ہوا لگتا ہے۔ ایسے سوٹ کیلئے ضروری 7 میٹر کپڑے کی قیمت ہی ڈھائی لاکھ سے تین لاکھ روپے بیٹھتی ہے حالانکہ ’ہولاند اینڈ شیری‘ نے اپنے کسی بھی پرائیویٹ گراہک کے بارے میں بتانے سے انکار کردیا ہے لیکن یہ ضرور کہا کوئی دوسرا اس طرح کا سوٹ بنائے ایسا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔ ’ہولانڈ اینڈ شیری‘ سوٹ کے لئے کپڑوں کی سپلائی اور بین الاقوامی ٹیلرینگ کمپنی ’ٹام جیمس‘ کرتی ہے اس کمپنی کا کہنا ہے ایسے سوٹ کی لاگت قریب10 لاکھ روپے آتی ہے۔ اتنا ہی نہیں اس ٹیلرینگ کمپنی نے بتایا کہ دنیا میں ممکنہ وہ ایک واحد کمپنی ہے جو اس طرح کا سوٹ بناتی ہے لیکن اس نے مودی کیلئے سوٹ سینے یا اس کی قیمت کے بارے میں کچھ کہنے سے انکار کردیا ہے۔ حالانکہ وزیر اعظم کی پوشاک سینے والے احمد آباد کے ’زیڈ بلو‘ ٹیلر نے اس بات کو مسترد کردیا ہے۔ اس کا کہنا ہے سوٹ اس نے تیار کیا ہے۔اس کے مطابق وزیر اعظم کو یہ کپڑا تحفے میں ملا یا جس کی سلائی اس نے کی ہے ’زیڈ بلو‘ کافی عرصے سے مودی کے لئے پوشاک بناتا رہا ہے اور مودی کرتے کی خاص ڈیزائن اسی کی مانی جاتی ہے۔ اوبامہ کے دورہ میں الگ الگ موقعے پر مودی الگ الگ پوشاک میں نظر آئے۔ ایتوار کو مودی نے تین پروگراموں میں الگ الگ کپڑے پہنے تھے ان کے مقابلے بھارت کے دورہ کے پہلے دن سے اوبامہ ہر موقعے پر ایک ہی سوٹ میں نظر آئے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!