کیجریوال صاحب اب آپ کا کیا ہوگا جناب عالی!

جیسے جیسے دہلی میں پولنگ کی تاریخ قریب آتی جارہی ہے اروند کیجریوال اور ان کی جماعت ’آپ‘ کی ساکھ اور گراف دونوں گرتے جارہے ہیں۔ ’آپ‘ پارٹی کے خلاف ایک کے بعد ایک محاذکھلتا جارہا ہے۔ پہلے تو چناوی فنڈ کا معاملہ سامنے آیا۔ بیرونی ممالک سے کیجریوال نے جو چندہ لیا وہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔ باہر سے ایسی تنظیموں سے بھی چندہ وصول کرنے کی بات کہی جارہی ہے جو ملک دشمن ہیں اور دہشت گردوں تک کی مالی مدد کرتی ہیں۔ معاملے کی جانچ ہورہی ہے اگر اس میں سچائی سامنے آتی ہے تو یہ معاملہ انتہائی سنگین ہوجاتا ہے۔ لیکن جب تک جانچ ایجنسیاں کسی نتیجے پر نہیں پہنچ پاتیں ابھی دعوے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ ہاں اتنا ضرور ہے کہ جو18 کروڑ روپیہ بیرونی ممالک سے آیا ہے وہ ریزرو بینک آف انڈیا کے مقرر ضابطوں کو پورا نہیں کرتا۔ چناؤ کیلئے فنڈ اکھٹا کرنے کے الزامات جھیل رہی پارٹی اپنا موقف پوری طرح سے رکھ نہیں پائی تھی کہ انا نے اپنے نام کے استعمال پر ناراضگی جتا دی۔ اس معاملے کی ایک سی ڈی بھی آگئی ہے۔ اس میں انا نے کھل کرکہا ہے کیجریوال اور ان کے لوگوں نے ان کے نام کا استعمال کرکے کروڑوں روپے بٹور لئے ہیں جبکہ انہیں ایک بھی پیسہ نہیں ملا۔ بتایا جاتا ہے کہ سی ڈی پچھلے سال دسمبر میں بنی تھی لیکن اسے اب دکھایا جارہا ہے۔ رہی سہی کثر ’آپ‘ کے امیدواروں پر کئے گئے اسٹنگ آپریشن نے پوری کردی ہے۔ یہ آپریشن ویب سائٹ میڈیا سرکار نے کیا ہے۔ ’آپ‘ کے 9 لیڈروں کا اسٹنگ آپریشن ہوا ہے۔ اس کے مطابق اروند کیجریوال کے خاص سپہ سالاراور آر کے پورم سے پارٹی کی امیدوار شازیہ علمی بے نامی چندہ ایڈجسٹ کرنے میں شامل دکھایا گیا ہے۔ اسٹنگ آپریشن میں رپورٹر نے ان سے ایک کام کروانے کے عوض میں 15 لاکھ روپے دینے کی پیشکش کی ہے۔ انہیں ناجائز پراپرٹی تنازعے میں مدد کرنی تھی جس پر انہوں نے حامی بھرلی ۔ شازیہ نے تو یہاں تک کہا کہ ضرورت پڑنے پر وہ کئی ورکروں کے دھرنے مظاہرے تک کروا دے گے۔ میڈیا سرکار ڈاٹ کام نام کی جس ویب سائٹ کے ذریعے اسٹنگ آپریشن کروائے گئے اس کے سی ای او انورنجن جھا کا کہنا ہے کہ یہ سارے اسٹنگ دیوالی کے بعد کرائے گئے ہیں اور شازیہ کا اسٹنگ تو ابھی ہفتے بھر پہلے ہی کیا گیا۔ اس کے ذریعے ایک بار پھر پارٹی کے پیسے کولیکر سوال کھڑے ہوگئے ہیں۔ جمعہ کو ’آپ‘ پارٹی نے اسٹنگ آپریشن میں پھنسے اپنے سبھی امیدواروں کو کلین چٹ دے دی۔ ’آپ‘ کی پولیٹکل آفیئرس کمیٹی کے ممبر یوگیندر یادو نے کہا کہ اسٹنگ کی سی ڈی سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ ہر بات کو ان کے سلسلے سے کاٹ کر دکھایا گیا ہے۔ یادو نے الزام لگایا کہ اسٹنگ بنانے والی ویب سائٹ نے یہ کہہ کر ’را‘ فوٹیج دینے سے منع کردیا یہ محض کسی آئینی ادارے کو ہی دینے ہوں گے۔ اس سے ہم ان الزاموں کو مسترد کرتے ہیں اور اسٹنگ اور سی ڈی بنانے والوں اور اسے دکھانے والے نیوز چینلوں کے خلاف پیر کے روز ہتک عزت کا مقدمہ بھی دائر کیا جائے گا۔ یہ اسٹنگ آپریشن کے جواز کو کوئی آزادانہ ایجنسی ہی ثابت کرسکتی ہے اور جانچ کے بعد ہی اس پر کوئی رائے زنی کی جاسکتی ہے۔ کل ملاکر ’آپ‘ پارٹی اور اروند کیجریوال کی ساکھ مسلسل گر رہی ہے۔ سماجی رضاکار انا ہزارے کے نظریاتی تحریک سے سامنے آئے اروند کیجریوال جن لوک پال کے اشو پر دہلی میں جو تاریخی تحریک ہوئی تھی اسی میں کیجریوال سامنے آئے تھے۔بعد میں وہ انا کے ساتھ مرن برت تحریک کے کرتا دھرتا بن گئے تھے لیکن دونوں کے راستے اب الگ ہوگئے ہیں۔ لیکن کیجریوال سیاست میں کود پڑے اور عام آدمی پارٹی بنائی جو کرپشن کو دور کرنے اور صاف ستھری سیاست کرنے کا خواب دکھانے کیلئے پارٹی کا جنم ہوا تھا۔ کیجریوال پر جو الزام لگ رہے ہیں اس سے تو وہ اور ان کی جماعت اور دیگر پارٹیوں سے مختلف نہیں ہے۔ یہ بھی وہ سب کچھ کررہے ہیں جو عام طور پر دوسری پارٹیاں کرتی چلی آرہی ہیں اس لئے ان کی اور دوسری پارٹیوں میں فرق کیا رہا؟ اب کس منہ سے کیجریوال اور ان کی پارٹی کے امیدوار جنتا کے بیچ صاف ستھری سیاست کرنے کی بات کریں گے۔ دہلی کی جنتا میں ’آپ‘ پارٹی کے تئیں بھروسہ کم ہوا ہے۔پولنگ میںیہ کتنااثر کرتا ہے اس کا پتہ تو 4دسمبر کو ہونے والی پولنگ سے ہی لگے گا لیکن اروند کیجریوال کی ساکھ اور شخصیت کو بھاری دھکا ضرور لگا ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!