کیدار ناتھ مندر میں11 ستمبر7 بجے پھر پوجا شروع ہوگی!

جے بابا کیدارناتھ کی! اتراکھنڈ کے وزیر اعلی وجے بہوگنا نے بتایا کے کیدارناتھ میں 11 ستمبر صبح7 بجے سے 11 بجے تک مندر میں پوجا ہوگی۔ یہ پوجا دیوالی کو اکشردھام کے پٹ بند ہونے تک چلتی رہے گی۔ کیدارناتھ یاترا پر30 ستمبر کو ہونے والی میٹنگ میں غور کیا جائے گا۔ سچیوالیہ میں وزیر اعلی وجے بہوگنا کی رہنمائی میں منعقدہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مندر کمیٹی 24 لوگوں کی فہرست دے گی۔ یہ مندر کمیٹی کی جانب سے نشاندہی شدہ عہدیداران اور پجاری کیدارناتھ میں پوجا کا کام دیکھیں گے۔ ہر10 دن میں ان کی جگہ پر دوسرے لوگوں کو لگایا جائے گا۔ وزیر اعلی نے سبھی انتظامات چست درست کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ خراب موسم سے نمٹنے کے لئے بھی تیاری پہلے ہی کرلی جائیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کیدارناتھ میں بجلی پانی کی سپلائی ٹھیک ٹھاک کردی گئی ہے۔ کیدارناتھ کو جوڑنے والے پل کو بھی بنا دیا گیا ہے۔ رہنے اور کھانے کا ٹھیک ٹھاک انتظام کیا جارہا ہے۔ بی ایس این ایل کے نیٹورک کو جلد بحال کردیا جائے گا۔ حالانکہ وہاں سیٹیلائٹ فون ٹیم بھی تعینات کی جائے گی۔ مندر کے آس پاس صفائی کا کام پورا کیا جاچکا ہے۔ وہاں بکھری پڑی لاشوں کو دھارمک روایات کے تحت ان کا انتم سنسکار کردیا گیا ہے۔ ستمبر میں صرف پوجا سے جڑے نشان زد لوگوں کو سرکاری ہیلی کاپٹر سے جانے کی اجازت ہوگی۔ خراب موسم کودیکھتے ہوئے دیگر لوگوں کو وہاں جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر کی کمرشل پروازوں پر روک رہے گی اور بنا اجازت افراد کو روکنے کے لئے سون پریاگ، گوری کنڈ اور دیگر مقامات پر پولیس کی چوکیاں بنائی گئی ہیں۔ اب کیدارناتھ جانے کے لئے پاس لینا ضروری ہوگا۔ وزیر اعلی نے کہا قدرتی آفت سے متاثر لوگوں کو راحت پہنچانے اور تباہ حال ڈھانچے کو دوبارہ ٹھیک کرنے کے لئے جنگی پیمانے پر کام چل رہا ہے۔ کیدارناتھ میں پوجا دیش واسیوں کی دھارمک بھاونا سے جڑی ہے۔ ابھی پوجا شروع کی جارہی ہے موسم ٹھیک ہونے پر وہاں جوڑنے والے راستوں اور دیگر سہولیات کو بحال کر یاترا بھی جلد شروع کی جائے گی۔ اس دوران کیدارناتھ ٹریجڈی کے بعد عدالتیں بھی کام کرنے لگی ہیں۔ اتراکھنڈ میںآئی ٹریجڈی سے فکرمند سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ میں کوئی بھی نئے گیس بجلی گھر اسکیم پر روک لگادی ہے۔ عدالت نے ایسے پروجیکٹوں سے ماحولیات پر پڑنے والے اثر کا جائزہ لینے کے لئے ایک مخصوص کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ نے دھاری دیوی مندر کو منتقل نہ کئے جانے سے متعلق عرضی کو خارج کرتے ہوئے مندر کومنتقل کرنے کی حمایت کی ہے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ مقامی لوگوں کے جذبات کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ اپنے72 صفحات کے فیصلے میں سپریم کورٹ اتراکھنڈ سرکار اور قدرتی آفات مینجمنٹ کو تین مہینے کے اندر ایک رپورٹ داخل کرکے یہ صاف کرنے کی ہدایت دی گئی ہے کہ کیا اس کے پاس ریاست کیلئے کوئی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اسکیم ہے اور موجودہ غیر متوقع ٹریجڈی سے نمٹنے میں یہ اسکیم کیا کارگر ہے؟ جے بابا کیدارناتھ کی! ویسے سرکار کی کیدارناتھ دھام میں پوجاپر لگی روک اورساکھ پر لگے داغ کو صاف کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ سرکار کی کوشش ہے پوجا کے ذریعے پورے دیش میں یہ پیغام جائے کے دیو بھومی میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہوگیا ہے۔ اس کے لئے 10 جن پتھ سے بھی روزانہ حالات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور 11 سمبر کی پوجا میں کانگریس نائب صدر راہل گاندھی بھی شامل ہوسکتے ہیں۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟