ٹنڈا کے سنسنی خیز انکشاف سے پھر بے نقاب ہوا پاکستان!

بھارت کے خلاف دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کے پیچھے پاکستان ہے یہ بات بار بار سامنے آتی رہی ہے اور ہر بار پاکستان اس سے انکار کرتا رہتا ہے۔ ایک بار پھر اس معاملے میں پاکستان بے نقاب ہوگیا ہے۔ عادت سے مجبور پاکستان اس بار بھی اسے ہوا میں اڑادے گا۔ میں بات کررہا ہوں عبدالکریم ٹنڈا کی۔ جس نے خلاصہ کیا ہے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور بھارت سے بھاگ کر پاکستان پہنچے انڈین مجاہدین اور بی کے آئی (ببر خالصہ انٹر نیشنل) کے دہشت گردوں کی پوری مدد کررہا ہے۔ انہیں رہنے و روزگار مہیا کرانے کے ساتھ ساتھ انہیں کئی نام سے پاسپورٹ بھی دئے گئے ہیں۔ اس سے بین الاقوامی ایجنسی کی پوچھ تاچھ میں پاکستان یہ کہہ کر بچ جاتا ہے کے اس کے یہاں رہ رہا شخص پاکستانی شہری ہے یا اس نام کا کوئی شخص پاکستان میں نہیں ہے۔ عبدالکریم عرف ٹنڈا نے گرفتاری کے بعد کئی اہم سوالوں کے جواب دئے ہیں۔ مثلاً داؤد ابراہیم پاکستان میں آئی ایس آئی کی پناہ میں رہ رہا ہے۔ لشکر کو پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کی حمایت حاصل ہے۔ دہشت گردی ٹریننگ کیمپوں کو چلانے میںآئی ایس آئی کی بھرپور مدد ملتی ہے۔ پاکستان میں داؤد ابراہیم لشکر کے بانی حافظ سعید وغیرہ لگاتار رابطے میں ہیں۔ ٹنڈا نے پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، نیپال اور بھارت میں اپنی دہشت گردی کا مضبوط جال بچھا رکھا ہے۔ بم مشین عبدالکریم ٹنڈا پاکستان کے سرحدی علاقوں میں چپ چاپ چل رہے القاعدہ ٹریننگ کیمپ میں بھی گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے جب یہ سوال پوچھا تو پہلے تو وہ چپ رہا بعد میں گول مول جواب دیا۔ ٹنڈا جہادی تقریروں کے لئے بھی خاصا مقبول ہے اسے نوجوانوں کو جہاد کے نام پر دہشت گردی کی راہ پر جھونکنے میں مہارت حاصل ہے اس لئے آئی ایس آئی نے اسے پاکستان میں مدرسے چلانے کی ذمہ داری سونپی۔ کراچی میں اس کا محدود تعلیمی اسلامی دارالفنون نام سے مدرسہ ہے جس میں500 سے زیادہ بچے پڑھتے ہیں۔ پوچھ تاچھ میں ٹنڈا نے بتایا کے مدرسے میں پڑھنے والے بچوں کو جہاد کے علاوہ دھماکو و ہتھیار چلانے کی ٹریننگ بھی دلاتا تھا۔ پاکستان کے دیگر شہروں میں مدرسوں میں جہادی تقریردینے کے لئے اسے بلایا جاتا تھا۔پاکستان میں شیخو پورہ ضلع کے مرکز جماعت الدعوی ہیڈ کوارٹر کے سامنے ٹنڈا کا دو منزلہ مکان ہے وہاں اس کی تین بیویاں، چھ بچے رہتے ہیں۔ ٹنڈا نے بنگلہ دیش میں56 سال کی عمر میں18 سال کی لڑکی سے تیسری شادی کی تھی۔ ممبئی دھماکوں میں لشکر طیبہ کا ہاتھ ہونے اور داؤد ابراہیم کے پاکستان میں چھپے ہونے کے ثبوتوں کو پاکستان سرے سے مسترد کرتا رہا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کے خاص نمائندے شہر یار خاں نے کچھ دن پہلے ہی داؤد سے جڑے حقائق کو بے بنیاد بتایا تھا۔ اس لئے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ٹنڈا کے اس خلاصے کو پاکستان کہاں تک قبول کر پائے گا کے داؤد ابراہیم آئی ایس آئی کی حفاظت میں ہے اور وہاں کی فوج کے ساتھ بھی اس کے اور لشکر چیف کے گہرے تعلقات ہیں۔ ایسے میں دیکھنا یہ ہوگا کے بھارت کس طرح سے ٹنڈا کے تازہ انکشافات کی بنیاد پر پاکستان اور عالمی برادری پر دباؤ بنا پاتا ہے۔ قصاب کو تو آخری وقت تک اپنا شہری ماننے سے انکار کرنے والا پاکستان ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!