اغوا اور دھوکہ دھڑی معاملے میں پھنسی دو اداکارائیں

پچھلے کچھ دنوں سے فلمیں اداکارائیں اپنے اپنے اسباب سے سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں۔ ثنا خان اغوا کیس میں تو لینا ٹھگی کیس میں پھنسی ہوئی ہیں۔ پہلے بات کرتے ہیں ثنا خاں کی ۔ بگ بس ریئلٹی شو سے مشہور ہوئیں ثنا خان سلمان خان کی فلم ’مینٹل‘ کی ہیروئن بھی ہیں۔ ثنا پر اپنے چچیرے بھائی نوید کے لئے ایک نابالغ لڑکی کا اغوا کرنے اور اسے دھمکانے کا الزام پولیس نے لگایا ہے۔ وہ حال ہی میں دوبئی سے فلم ’مینٹل‘ کا پہلا شیڈول پورا کرکے لوٹی تھی۔ کیس درج ہونے کے بعد سے وہ فرار ہے۔ پولیس تھانے میں درج رپورٹ کے مطابق 15 سالہ لڑکی سے اس کا چچیرے بھائی نوید محبت کرتا تھا۔ ثنا کو گرفتاری کا ڈر ستا رہا ہے۔ خبر ہے کہ اس نے پیشگی ضمانت کے لئے عرضی دی ہے۔آنے والے دنوں میں کیس کی باریکیوں کا پتہ چلے گا۔ دوسرا کیس اداکارہ لینا میری پال کا ہے۔ ہندی اور تمل فلموں کی اداکارہ لینا میری پال کو کروڑوں روپے کی ٹھگی کے معاملے میں دہلی کے وسنت کنج کے ایک مال سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ چار باؤنسر بھی دبوچے گئے ہیں۔ اداکارہ پر اسکے دوست بالا جی عرف شیکھر ریڈی کے ساتھ چنئی میں ٹھگی کو انجام دینے کا الزام ہے۔ وہ ساؤتھ دہلی کے ایک فارم ہاؤس میں ملزم دوست کے ساتھ لو ان ریلیشن میں چھپ کر رہ رہی تھی۔ حالانکہ بالاجی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا لیکن لینا کے باؤنسروں کے پاس سے چار ہتھیار ،9 لگژری کاریں،81 مہنگی گھڑیاں برآمدہوئی ہیں۔ بالاجی پر سرمائے کے نام پر کینرا بینک کے ساتھ19 کروڑ اور لینا پر 76 لاکھ روپے کی ٹھگی کا کیس درج ہے۔ ڈی سی پی جیسوال نے بتایاکہ25 مئی کو چنئی پولیس نے دہلی پولیس سے رابطہ قائم کراداکارہ اور اس کے سبھی ساتھیوں کو جنوبی دہلی کے فارم ہاؤس میں چھپے ہونے کی اطلاع دی تھی۔دونوں نے لبھاونی اسکیموں کی آڑ میں بھولے بھالے لوگوں سے ٹھگی کی تھی۔ پولیس نے چنئی پولیس کے ذریعے بتائی گاڑیوں کے نمبر کی بنیادپر ان کی گاڑیوں کا پیچھا کیا۔ پیر کو وسنت کنج کے ابینس مال میں اداکارہ اور اس کے چار باؤنسروں کا پتہ لگا لیا۔ پولیس کی موجودگی کی بھنک بالاجی کو لگ گئی اور وہ اپنی لگژری کا ر سے فرار ہوگیا۔ پولیس پوچھ تاچھ میں لینا میری پال نے بتایا کہ انہوں نے جسولہ کے باشندے مہندر سنگھ سے 4 لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر فارم ہاؤس پچھلے ماہ ہی لیا تھا۔ انہوں نے اپنا پولیس ویری فکیشن بھی کرایاتھا لیکن تب پولیس کو ان کی ٹھگی کے معاملے میں فرار ہونے کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔ لینا نے پولیس کو بتایا کہ وہ بی ڈی ایس گریجویٹ ہے اسکولی تعلیم دوبئی میں ہوئی۔ لینا کے والدین دوبئی میں رہتے ہیں۔ قریب دو سال پہلے وہ ماڈلنگ سے فلم انڈسٹری میں آئی تھی۔ لینا مدراس اور ریڈ چلی جیسی فلموں میں کام کرچکی ہے۔ فارم ہاؤس سے جو گاڑیاں برآمد کی ہیں ان میں لینڈ کروزر،لینڈ روور، بی ایم ڈبلیو اور وینٹلے چامل ہیں۔ لینا کے باؤنسروں جن کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں تین فوج کے جوان رہے ہیں۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!