کرس گیل نے ٹی۔20 کے خاکے کو نئے دور میں پہنچایا

پنے ویریرس کے خلاف ٹی۔ 20 آئی پی ایل ۔6 میں کھیلتے ہوئے رائل چیلنجرز کے کرس گیل نے ٹی۔20 کی تاریخ کی بدل دی ہے۔ ایک ایسا باب جوڑا ہے جو شاید کبھی ختم ہوسکے۔ جیسے سچن تندولکر کی سنچری کا ریکارڈ کرکٹ سنچری سے جڑ گیا اسی طرح کرس گیل کی یہ طوفانی پاری ٹی۔20 ریکارڈ بک میں درج ہوگئی ہے۔ گیل کے رنوں کی آندھی اتنی زوردار رہی کے جسے کرکٹ کی سونامی کہا جاسکتا ہے۔ گیل کا بلا ایک رن مشین کی طرح رنوں کی بوچھار کرتا رہا۔ ان کے ترکش میں ہرتیر ہے اور ان کا وار خالی نہیں جاتا۔ چننا سوامی اسٹیڈیم ایک بار پھر گیل کے کرشمے کا گواہ بنا۔ انہوں نے کرکٹ کے اس سب سے بڑے کورفارمیٹ میں اتنی لمبی پاری کھیلی ہے کے اسے پار کرنا دوسر ے کرکٹروں کے لئے جتنی چنوتی ہے اتنا ہی خواب ہے۔ پہلے 30 گیندوں پر کرکٹ تاریخ کی سب سے تیز سنچری اپنے نام کی پھر 66 گیندوں میں ناٹ آؤٹ175 رنوں کا پہاڑ جیسا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ گیل کی آتشی پاری کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور پنے ویریرس کو130 رنوں سے ہراکر آئی پی ایل6- میں 8 میچوں میں 12 پوائنٹ جوڑ کر ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئے۔ گیل کی یہ سنچری کسی بھی کرکٹ فارمیٹ میں کسی بھی سطح پر سب سے تیز سنچری ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ یوسف پٹھان کے نام تھا جنہوں نے راجستھان رائلز کی طرف سے ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلتے ہوئے 37 گیندوں میں سنچری لگائی تھی ۔ گیل نے اپنی پاری میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ گراہم نیپیرکے نام تھا جنہوں نے 2008ء میں ایس ایکس کی طرف سکسیس کے خلاف کھیلتے ہوئے انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی پاری میں16 چھکے لگائے تھے۔ کرس گیل نے اس میچ میں 17 چھکے لگائے۔ گیل کی پاری کی بدولت رائل چیلنجرز نے آئی پی ایل تاریخ کا سب سے بڑا ٹیسٹ اسکور 263 رن بنایا۔ اس سے پہلے آئی پی ایل کا سب سے بڑا ریکارڈ بنانے کا ریکارڈ چنئی سپر کنگ کے نام تھا۔ اس نے چنئی کے میدک میدان میں3 اپریل2010 ء کو اسی رائل چیلنجرز کے خلاف246 رن بنائے تھے۔ گیل کی یہ پاری اسٹرائک ریٹ کے حساب سے بھی تیز رہی۔ گیل نے 66 گیندوں میں 17 چھکے اور13 چوکے لگائے اور 175 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے پہلے بریٹمیکولم نے کولکتہ نائٹ رائڈرز کی طرف سے کھیلتے ہوئے ناٹ آؤٹ158 رن بنائے تھے۔ کرس گیل نے اس دوران آئی پی ایل کا سب سے اونچا چھکا لگایا۔ گیل نے دلشان کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 167 رنوں کی پاری کھیلی جو ایک ریکاڈر تھا۔ ٹی ۔20 میں ان کے نام 11 سنچریوں کا بھی ریکارڈ ہے۔ کوئی بھی دوسرا بلے باز 6 سے زیادہ سنچری نہیں بناپایا۔ ویسے ایک طرح سے آئی پی ایل ۔6 میں تیز رنوں کا سہرہ دلی ڈیر ڈیولز کے وریندر سہواگ کو بھی جاتا ہے۔ان کی دلی میں دھواں دھار پاری سے ہی دوسرے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھا۔ اگلے ہی دن راجستھان رائلز نے شین واٹسن نے سنچری لگا کر آئی پی ایل۔6 میں پہلی سنچری بنائی لیکن اس کا نشہ زیادہ دن نہیں چلا۔ کرس گیل کی طوفانی پاری سب پر بھاری پڑ گئی۔پتہ نہیں ایسی طوفانی بلے بازی ٹی ۔20 میں پھر دیکھنے کو ملے گی یا نہیں۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!