اولمپین سشیل کی مبینہ قتل معاملے میں تلاش!
دوبار اولمپک میڈل ونر اور دیش کی شان بڑھانے والے پہلوان سشیل کمار کی مشکلیں بڑھتی جا رہی ہیں منگل وار کی دیر رات چھترسال اسٹیڈیم کی پارکنگ میں پہلوانوں کے دو گروپووں کے درمیان ہوئے جھگڑے میں ایک پہلوان کی موت کے معاملے میں پولس سشیل و ان کے ساتھیوں کی تلاش کر رہی ہے سشیل ساتھیوں کے ساتھ فرار ہے پولس نے دہلی کے علاوہ ہریانہ میں بھی کئی جگہ دبش دی ہے خود کو بے قصو ر بتانے والے سشیل کا موبائل بھی مسلسل بند آرہا ہے ۔ سشیل کے ملنے جلنے والے اس معاملے میں کچھ کہنے کو تیار نہیں معاملے کی جانچ کر رہے پولس حکام کا کہنا کہ سشیل سے بات چیت ہونے کے بعد ہی صحیح پوزیشن سامنے آئے گی ۔ معاملے میں پولس جھجھر کے باشندے پرنس دلال کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے اسٹیڈیم سے بر آمد گاڑیوں میں ایک کار پرنس کی بتائی جا رہی ہے باقی سشیل کے دوستوں کی ہے پولس کے ذرائع کے مطابق پورہ تنازع ماڈل ٹاو¿ن کے ایک فلیٹ کو لیکر بتایا جا رہا ہے ۔فلیٹ سشیل پہلوان کا ہے جونیئر نیشنل چمپیئن عمرتا ساگر اپنے دوستوں کے ساتھ فلیٹ میں رہ رہا تھا اور یہ کرائے پر سشیل کی کچھ بات ہوگئی تھی الزام ہے کہ منگل وار کی دیر رات پانچ چھ گاڑیوں میں 20سے 25لڑکے ماڈل ٹاو¿ن دو کے فلیٹ میں پہونچے وہاں ساگر اور اس کے دوست سونو ، امت و دیگر کو زبردستی اٹھا کر چھترا سال اسٹیڈیم لایا گیا اور یہاں سبھی کو بری طرح پیٹا گیا اس دوران کچھ لڑکوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی جس میں سونو امت شدید زخمی ہوگئے پولس کوخبر دینے کے بعد ملزم اپنی اپنی کاریں وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے واردات کے بعد پولس سشیل نے ساگر و اس کے دوستوں کی پٹائی کی تھی اسپتال میں ساگر کی موت ہوگئی ۔اس پر قتل اور لوٹ مار کا معاملہ درج ہے پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے حکام کا کہنا یے کی کرائم برانچ کی ٹیم اور ایف ایس ایل ٹیم موقعے پر پہونچی جس میں اس کو اہم سراغ ملے ہیں ۔ اس کے علاوہ اس معاملے میں گرفتار ملزم پرنس دلال کو موبائل فون سے پولس کو ملی ویڈیو کلپ نے سشیل اپنے ساتھیوں کے ساتھ ساگر و اس کے دوستوں کے پٹائی کر رہا ہے اسی کی بنیا د پر پولس کی ٹیمیں دہلی این سی آر کے علاوہ ہریانہ اتراکھنڈ میں سشیل و اس کے دوستوں کی تلاش کر رہی ہے وہیں سشیل کے قریبیوں کا کہنا کہ وہ فی الحال قانونی رائے لینے کیلئے سامنے نہیں آرہے ہیں واردات میں اس کا ہاتھ نہیں ہے سشیل کی تلاش کر رہے ایک افسر نے بتایا کہ اس کی لوکیشن فی الحال اتراکھنڈ میں ملی ہے اس کی تلاش میں دہلی این سی آر ہریانہ کے علاوہ اتراکھنڈکی پولس کی ٹیمیں بھیج گئی ہیں ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں