مودی پر سورین کے ٹویٹ پر واویلا!
وزیر اعظم نریندو مودی کچھ ریاستوں کے وزراءاعلیٰ سے فون پر بات کرکے کورونا وبا کی صور تحال کی جانکاری لی جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو بھی فون کیا تھا انہوں نے خود ٹویٹ کر اس کی جانکاری دی ساتھ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم پر ایک طرفہ بات چیت کا الزام لگاتے ہوئے تنز بھی کسا ہیمنت سورین نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ اگر پی ایم مودی کام کی بات کرتے اور سنتے انہوں نے ٹویٹ میں کہا آج عزت مآب پردھان منتری جی نے انہیں فون کیا انہوں نے صرف اپنے دل کی بات کہی بہتر ہوتا کہ وہ کام کی بات کرتے اور کام کی بات سنتے اس ٹویٹ کے بعد کئی بھاجپا حکمراں ریاستوں کے وزراءاعلیٰ اور مرکزی سرکار کے وزراءسمیت کئی بڑے نیتا سورین کی مخالفت میں اتر آئے اور ان کو نصیحت دیتے ہوئے وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے نظر آئے ۔ مرکزی وزیر کرن رججو نے ہیمت سورین کو جواب دیتے ہوئے کہا برائے کرم آئینی پودوں کے وقار کو اس نیچی سطح تک نہ لے جائیں وبا کے اس مشکل وقت میں سیاست نہیں ہونی چاہئے آسام سرکار میں وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا نے سورین کو جواب میں لکھا کہ آپ کا یہ ٹویٹ نہ صرف نچلی وقار کے خلاف ہے بلکہ اس ریاست کی عوام کے درد کا مذاق اڑایا گیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیمنت سورین نا خوش ہیں کیونکہ انہیں اپنی ریاست کے متعلقہ اشوز کے بارے میں آگاہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں