خان مارکیٹ گینگ کا کووڈ کنیکشن !
لودھی کالونی کے باڑ سے 419آکسیجن کنسٹریٹر بر آمد گی کے معاملے میں ساو¿تھ دہلی پولس نے خان مارکیٹ کے دو بڑے خان چاچا اور ٹاو¿ن حال ریستورانت میں چھاپے ماری کی اور دونوں جگہ سے قریب 105کنسنٹریٹر برآمد کئے پولس نے ایک ملزم کی نشان دہی پر خان چاچا ریستو راں سے 96اور ٹاو¿ن حال سے کنسنٹریٹر مشین بر آمد کی ہے پولس اب تک 524مشینیں بر آمد کر چکی ہے پولس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں ہی ریستوراں کا مالک نونیت کالرا نام کا شخص ہے اس معاملے میں پولس نے ایک کمپنی میٹرک سیلولر سروس لمیٹیڈ کمپنی کے سی ای او گورو کھنہ کو گرفتا ر کیا ہے اس نے سبھی مشین باہر سے بر آمد کی تھی اس معاملے میں مزید گرفتاریاں بھی ممکن ہیں ۔ ساو¿تھ دہلی پولس کمشنر کمار ٹھاکر نے بتایا کہ بدھ کو لودھی کالونی تھانے نے سینٹرل مارکیٹ کے ایک ریستوراں میں چھاپے مارے تھے وہاں سے پولس نے چار سو انیس کنسنٹریٹر مشینیں بر آمد کرکے چار لوگوں گورو ستیس اور وکرانت اور ہتیش کو گرفتار کیا تھا ۔یہ لوگ آکسیجن کی کالا بازار ی کر رہے تھے پولس نے یہاں سے دوسرا سامان بھی بر آمد کیا ہے نونیت کالرا سے پولس نے پاچھ تاچھ کی تو اس نے بتایا کہ کچھ دیگر کنسنٹریٹر مشین خان مارکیٹ میں خان چاچا ریستوراں اور ٹاو¿ن حال میں بھی موجود ہیں اس کے بعد وہاں جمعہ کو چھاپا ماری ہوئی جہاں سے 105مشینیں بر آمد ہوئی پولس کی جانچ کا مرکز بار مالک نونیت کالرا بنا ہوا ہے قریبی ذرائع کی مانیں تو نونیت کالرا کا کئی بڑے فلمی ہستیوں و کرکٹر سے اور کئی بڑے سیاسی نیتاو¿ں سے اچھے تعلقات ہیں ۔ایسے لوگ اکثر اس کے بار یا ریستوراں میں آتے جاتے ہیں ایسے لوگ نونیت کالرا کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اس کی پیشگی ضمانت کی بھی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ پولس فی الحال پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے ادھر پولس نے دیر رات جانچ کے بعد میڑکس سیلولر سروسیز لمیٹیڈ کے سی ای او گورو کھنہ کو دبوچ لیا ہے ۔ منڈی گاو¿ں میں کھلر فارم جہاں سے پولس نے 387آکسیجن کنسنٹریٹر مشینیں بر آمد کی تھی ان کا فارم ہاو¿س میں استعمال کیا جا رہا تھا اس کے ساتھ اس معاملے میں اب تک پانچ لوگ پکڑے جا چکے ہیں دہلی میں کورونا مریضوں کے درمیان آکسیجن کی قلت کو لیکر مچھی ہائی طوبہ کے درمیان کالرا کے لودھی کالونی اور خان مارکیٹ کے بار ریستوراں میں بلیک مارکیٹنگ کیلئے رکھے گئے آکسیجن کنسنٹریٹر کی بڑی تعداد میں دہلی پولس کمشنر ایس این سری واستو نے گہری تشویش ظاہر کی ہے انہوں نے صاف کہا کہ اس پورے معاملے کی تہہ تک پہونچنے کی سخت لفظوں میں بات کی ہے اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کل ہندوستانی ہمیشہ سے غریب و مزدور لوگوں کی مدد کو سمان دیتے آئے ہیں اس پر اب ایسے مشکل حالات میں اس واردات نے ہندوستانیوں کی اس ساکھ کو ہی داغ دار کر دیا ہے انہوں نے ٹاو¿ن حال خان چاچا وغیرہ پر مناسب کاروائی کرنے کا بھی پورہ بھروسہ دلایا ہے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں