نہ گلے ملیں اور نہ ہاتھ ملائیں -دور سے ہی” عید مبارک“ کہیں!

عید الفطر کا تہوار آج یعنی جمعہ کو دیش بھر میں منایا جا ئے گا ابھی یہ طے نہیں ہے لیکن اس مرتبہ کووڈ پروٹوکال اور پاک دل سے سادگی کے ساتھ منائی جائے مساجد میں نماز ادا ہوگی پبلک پروگرام نہیں ہونگے اور مسلم علما ءنہ تو گلے ملیں گے اور نہ ہی ہاتھ ملائیں گے بس دور سے ہی عید کی مبارک باد دی جائے گی آل انڈیا مسلم پرسنلا ءبورڈ کے صدر مولان رابع حسنی ندوی کی جانب سے جاری اپیل میں کہا گیا ہے گلے یا ہاتھ ملانے کے بجائے اس مرتبہ صرف زبان سے ہی عید مبار ک باد دیں اور نماز میں دوری بنائیں رکھیں بریلوی پیشوا مولان شہاب الدین رضوی نے کہا کہ کورونا وبا کو ہرانے کیلئے ہم سبھی کو احتیاط برتنی ہوگی عید کی خوشیوں کو تہوار ہے اس لئے اس موقع پر ہمیں صبر سے کام لینا چاہئے انہوں نے بھی اسی طرح کی اپیل کی ہے کہ ایک دوسرے سے دوری بنائیں رکھیں دیوبندی مسلک کے علماءنے بھی اپیل کی ہے کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلا ہوا ہے اس لئے عید پر گلے یا مصافے سے بچیں شیعہ مولان قلب جواد نے کہا کہ گھر میں رہ کر عید منائیں اور زکوٰ ة سے غریب بچوں اور پریشان حال لوگوں یا بیماروں کی یا مدرسوں میں عطیات دے کر مدد کریں وہیں اسلامک سینٹر آف انڈیا کے صدر مولان خالد رشید فرنگی محلی نے عید الفطر سادگی سے منانے نئے کپڑے نہ سلوانے بلکہ سب سے بہتر ہو اپنے پرانے ہی کپڑوںمیں نماز ادا کریں کورونا وائرس کےا نفیکشن کے چلتے دارالعلوم دیوبند نے فتویٰ میں کہا کہ عید الفطر کی نماز امام سمیت پانچ افراد کی جماعت کے ساتھ اد ا کی جائے جہاں نماز کی صورت نہ بنتی ہو ایسے لوگوں پر نماز عید معاف ہے وہ جمعہ کی نماز ادا کر سکتے ہیں ۔ سبھی بھائیوں کو عید مبارک (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!