پولیس حراست سے فرار بدمعاش مان مڈبھیڑ میں ہلاک !

دہلی کے علاقہ روہی سیکٹر 14 کے تلسی اپارٹمنٹ میں اتوار کی صبح تڑکے اندھیرے میںگولیاں چلنے سے لوگوں کی نیند اچانک کھل گئی ۔پہلی بار تو لوگوں کو لگا کہ پولیس اور آتنکیوں سے مڈبھیڑ ہو رہی ہے لیکن لوگ اپنی بالکنی میں پہونچے تو باہر موجود دہلی پولیس کے اسپیشل ٹیم نے سبھی لوگون کو گھر کے اندر ہی رہنے کی ہدایت دی ۔کچھ لوگوں کے چلانے کی بھی آوازیں آئیں لیکن قریب آڈھے گھنٹہ تک رک رک کر فائرنگ چلتی رہی ۔یہ کچھ دیر بعد شانت ہوگیا ۔کاروباری شیکھر نے بتایا کہ پولیس ملازم جب گارڈ سے بات کررہے تھے تو وہ باہرہی تھے اور انہیں لگا کہ پولیس کسی بدمعاش کو پکڑنے آئی ہے ۔گولیوں کی آوازوں سے لوگ ڈر گئے تھے مڈبھیڑ والے فلیٹ سے لاش اور کچھ سامان جارہے پولیس افسران نے بتایا کہ فلیٹ کے مالک سے بھی وہ کبھی نہیں ملے اور نہ انہیں یہ پتہ چلا کہ اس کا مالک کون ہے ۔مقامی لوگوں کا کہناہے کہ انہیں ٹی وی پر خبر دیکھنے کے بعد ہی اس واردات کی اطلاع ملی فلمی اسٹائل میں جی ٹی وی اسپتال سے پولیس حراست سے فرار بدمعاش کلدیپ مان عرف فوجا کی موت بھی کسی ولن کی طرح ہو گئی ہے اس کو پولیس نے مڈبھیڑ میں ڈھیر کردیا وہیں اس کے دو ساتھیوں بھوپندر اور یوگیندر کو پولیس نے گرفتار کر لیا جن پر اس بدمعاش کی مدد کا الزام ہے ۔اسپیشل سیل اور کرائم برانچ کی ٹیم اس کی تلاش میں تھی مشکل سے چار دن کے اندر پولیس نے کلدیپ مان عرف فوجہ کو ڈھونڈ نکالا اور اس کام تمام کردیا ۔پولیس اور کلدیپ کی طرف سے فائرنگ و جوابی فائرنگ ہوئی کلدیپ زخمی ہو گیا اسے علاج کے لئے جی ٹی وی اسپتال لے جایا گیا لیکن تب تک اس کی راستہ میں موت ہو چکی ہے پولیس کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ کلدیپ کو پولیس حراست سے بھاگنے کی سازش بے شک رچی گئی تھی اس میں سندیپ عرف کالا نے اس کی مدد کی تھی ان کی گرفتاری پر کئی لاکھ روپے کا انعام رکھا ہوا تھا ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!