کیا مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے سرکار گرنے والی ہے ؟

مہاراشٹر میں مکیش امبانی کے گھر انٹیلیا معاملے کے ملزم سچن واجے کے ریاست کے وزیرداخلہ انل دیشمکھ سے رشتوں پر ریاست کی سیاست گرم ہو گئی ہے ۔اس درمیان ادھو ٹھاکرے سرکار کی اتحادی این سی پی کے دو بڑے لیڈروں کے گجرات دورہ نے سرکار کی نیند اڑا دی ہے ۔خبر یہ ہے کہ شرد پوار اور پرفل پٹیل نے احمد آباد میں مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ سے دیررات ملاقات کی اس سے ریاست میں سرکار چلا رہی مہاوکاش اگاڑی کے لئے خطرہ کی گھنٹی مانا جارہا ہے ۔امت شاہ نے یہ کہہ کر سسپنس اور بڑھا دیا ہے کہ ہر بات سامنے نہیں لائی جاتی اسے سیاسی جانکار قیاس آرائیاں کررہے ہیں کہ مہاراشٹرمیں جلد الٹ پھیر ہو سکتا ہے ۔احمد آباد میں بے جی پی کے قریبی کاروباری کے یہاں شردپوار اور پرفل پٹیل کی امت شاہ کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے ۔جب امت شاہ سے پوچھا گیا کہ آپ کل احمد آباد میں تھے تو اس پر شاہ نے جواب دیا کہ اب بہت سی چیزیں عام نہیں کی جاتی ادھر شیو سینا نے بھی اتوار کو اپنے اخبار سامنا کے ذریعے دیش مکھ پر نکتا چینی کی سنجے راوت نے سامنا میں لکھے اپنے اداریہ میں پوچھا کہ آخر معطل افسر سچن واجے کی وصولی کی جانکاری وزیر داخلہ کو کیسے نہیں ہوئی ؟ انہوں نے وزیرداخلہ انل دیش مکھ کو حادثاتی وزیر بتاتے ہوئے انہیں نصیحت بھی دے ڈالی ساتھ ہی اپوزیشن کو بھی جتا دیا کہ لاکھ کوشش کرلو مہاوکاس اگھاڑی سرکار نہیں گرے گی ۔اداریہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دیش مکھ نے کچھ سینئر افسران سے بے وجہ پنگا لیا اور وزیر داخلہ کو کم بولنا چاہیے ۔بے وجہ کیمرے کے سامنے جانا اور جانچ کے احکامات جاری کرنا اچھا نہیں ہے ۔100سنار کی 1لوہار کی جیسا برتاو¿ وزیرداخلہ کا ہونا چاہیے ۔پولیس محکمہ کی رہنمائی صرف سیلوٹ لینے کے لئے نہیں ہوتی بلکہ انہیں مضبوط قیادت دینی ہوتی ہے ۔راوت نے آگے لکھا کہ این سی پی کے سینئر لیڈروں جینت پاٹل اور ولد سے پاٹل نے وزیرداخلہ کا عہدہ لینے سے انکار کر دیا تھا اس لئے شردپوار نے انل دیش مکھ کو وزیر بنادیا ۔آج موجودہ سرکار کے پاس ڈیمج کنٹرول کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔مشتبہ شخص کے گھیرے میں رہ کر ریاست کے وزیرداخلہ کے عہد ہ پر بیٹھا کوئی بھی شخص کام نہیں کر سکتا پولیس محکمہ پہلے ہی بدنام ہے اس پر اتنے سارے الزامات سے شبہہ پیدا ہو تا ہے ۔شردپوار نے ناراضگی جتائی کہ مہاوکاس اگاڑی سرکار کے بڑے نیتاو¿ں کو اس طرح کے بیان دے کر سرکار کو مشکل میں ڈالنے کا کام نہیں کرنا چاہے ۔این سی پی نیتا اجیت پوار نے اخبار نویسوں سے کہا وزارتی عہدوں کا الارٹ منٹ ایک اتحاد میں ہر حکمراں پارٹی کے چیف کا اختیا ر ہوتا ہے ادھر مہاراشٹر سرکار میں وزیراور این سی پی کے ترجمان نواب ملک نے پارٹی چیف شردپوار اورمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے درمیان ملاقات کی تردید کی ہے اس طرح کی باتیں کرکے غلط فہمی پیدا کرنا بھاجپا کاطریقہ ہے ۔اور یہ جان بوجھ کر پھیلائی گئی ہے ۔بھاجپا کچھ غلط فہمی پیدا کرنا چاہتی ہے لیکن ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے شردپوار کا امت شاہ نے ملنے کی کوئی وجہ نہیں ہے سیاست میں ایسی تردید آتی رہتی ہے لیکن اتنا ضرور لگتا ہے کہ اندر خانہ شردپوار امت شاہ کے درمیان کھچڑی ضرور پک رہی ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!