ہمت:حراست سے ملزم کو بھگا لے گئے بدمعاش!

راجدھانی دہلی میں بد معاشوں کہ اتنی ہمت بڑھ گئی ہے کہ بد معاش جیل سے اسپتال میں علاج کروانے پہونچے اپنے ساتھی کو پولس کی آنکھوں میں مرچ جھونک کر آنکھوںمیں جھونک دن دہاڈے چھڑا لے گئے جی ٹی وی اسپتال کیمپس میں تقریباً آٹھ بد معاش پولس سے بھڑ گئے اور فائرنگ کرتے ہوئے دولکھ کے انعامی بدمعاش کلدیپ مان عرف فوجا (29)سال کو لے گئے مڈ بھیڑ میں ایک بدمعاش روی ڈھیر ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ، ہریانہ کہ مشہور گلو کارہ ہرشتہ دہائیہ قتل کانڈ میں شامل جتیندر عرف یوگی گینگ کے بدمعاش کلدیپ کو پولس نے گروگرام سے گرفتار کیا تھا ۔دہلی پولس کی تیسری بٹالین کے پانچ جوان کلدیپ کو منڈولی جیل سے لائے تھے اسپتال کمپلیکس میں ساڑھے بارہ بجے اسکارپیو میں سوار بد معاشوں نے پولس کانسٹبلوں کی آنکھ میں مرچ جھونکی اور کلدیپ کو چھڑانے کیلئے فائرنگ کی پولس نے بھی جوابی کاروائی کی اس میں روی ماراگیا۔اور مکیش زخمی ہوگیا فائرنگ سے مچھی افرا تفری کے درمیان باقی بد معاش کلدیپ کو لیکر پیدل ہی اسپتال سے باہر چلے گئے وہاں بد معاشوں نے ایک نوجوان سے بائیک لوٹی اور بیٹھ کر فرار ہوگئے دہلی کے نریلا کے باشندے کلدیپ نے دہلی یونیورسٹی کے نامی کالج بوٹنی آنرس کی پڑھائی کی ہے اس پر کئی ریاستوں نے مکوکہ سمیت قتل اقدام قتل لوٹ مار زبردستی اصولی اگو جیسے جرائم کے ستر مقدمے درج ہے ۔ پچھلے سال تین مار چ کو پولس نے گروگرام سے کلدیپ مان روہت اور کپل عرف گورو کو گرفتار کیا تھا گینگ نے سترہ اکتوبر ،2017کو پانی پت کی مشہور ہریانوی گلوکارہ ہرشتہ دھائیہ کو ہلاک کردیا گیا تب جتیند ر کی گرفتاری پر دہلی میں چار لاکھ ہریانہ میں ڈھائی لاکھ اور کلدیپ پر دولاکھ روپئے کا انعام رکھا گیا تھا روی بیگم پور کا رہنے والا تھا جبکہ اب وہ منڈکا میں رہتا ہے انکش پر قتل و اقدام قتل کے مقدمے درج ہیں پولس کی صفائی گھات لگائے بیٹھے تھے بد معاش جوائنٹ پولس کمشنر اشوک کمار نے بتایا جی ٹی بی کے سرجری محکمے میں علاج کے بعد پولس ملازم کلدیپ کو لیکر اسپتال سے نکلنے لگے اس درمیان گیٹ نمبر 7کے پاس پہلے سے تاک میں بیٹھے بدمعاشوں نے پولس ٹیم پر حملہ کر دیا کلدیپ کو ویڈیو بنا رہے ایس آئی بھرم پال کی آنکھوں میں مرچ پاوڈر جھونکنے کے بعد سپاہی اروند کو پیچھے سے پکڑ لیا اس درمیان گولی چلانے لگے کسی طرح پولس والوں نے خود کو بچا کر جوابی فائرنگ کی پچھلے کچھ وقت سے راجدھانی اور این سی آر میں بد معاشوں کے حوصلے بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں اب تو دن دھاڑے بھی یہ پولس پر حملہ کرنے لگے ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!