ایک ہی چتا پر آٹھ لوگوں کی انتم سنسکار!

کورونا دور میں بری خبروں کے درمیان یہ ایک اور بری خبر مہاراشٹر کے بیڑھ ضلعے سے آئی ہے جہاں کووڈ 19سے جان گنوانے والے 8لوگوں کا انتم سنسکار ایک ہی چتا پر کر دیا گیا اس سلسلے میں ایک افسر نے بدھ کو بتایا کہ ایک عارضی شوودھا گرہ میں جگہ کی کمی کے چلتے ایسا کیا گیا ادھیکاری نے بتایا جگئی نگر میں کورونا سے مرے لوگوں کا انتم سنسکار کئے جانے کا مقامی نواسیوں نے مخالفت کی تھی اسی لئے مقامی حکام کو انتم سنسکار کو دوسری جگہ ڈھونڈنی پڑی جہاں جگہ کم تھی ابا جگئی نگر پریشد کے چیئر مین اشوک ساولے نے بتایا کہ موجودہ وقت میں ہمارے پاس جو سمسان گھاٹ ہے وہاں متعلقہ متوفی کا انتم سنسکار کی مقامی لوگوں نے مخالفت کی اس لئے دو کلو میٹر دورمانڈوا مارگ پر ایک ساتھ دوسری جگہ ڈھونڈنی پڑی انہوں نے کہا اس نئے عارضی انتم سنسکار گرہ میں جگہ کم ہے اور اسی وجہ سے ایک ساتھ 8لاشوں کا انتم سنسکار کردیا انہوں نے کہا چونکہ کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اس لئے مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے اس لئے عارضی شوودھا گرہ بڑھانے اور مانسون شروع ہونے سے پہلے اسے واٹر پروف بنائے جانے کے پلان پر تیاری ہے واضح ہو کہ بیڈ ضلع میں منگلوار کو کورونا وائرس کے 1716نئے مریض سامنے آئے جہاں اب تک یہ تعداد 28491ہوگئی ہے ضلع میں کووڈ 19سے اب تک 672لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!