کمبھ میں 45 لاکھ شردھالوو ¿ں نے ڈبلی لگائی !
ہریدوار میں کمبھ میں سوموتی اماوسیا کے شاہی اسنان میں ہر کی پوڑی سمیت رشی کیش منی کے گھاٹوں پر شردھالو¿ں کی بڑی بھیڑ تھی کمبھ میلہ انتظامیہ کے مطابق 33 لاکھ لوگون نے کمبھ میلہ زون میں دوسرے شاہی اسنان میں گڑھ میں ڈبلی لگائی ۔حلانکہ کمبھ میلہ کو لیکرمرکز اور ریاستی سرکار اور کمبھ میلہ انتظامیہ کے ذریعے کورونا کو لیکر جاری گائڈ لائنس کی شردھالو¿ں اور تیرہ اکھاڑوں کے سادھو سنتوں نے کھلے عام دھجیاںاڑائی اور شوبھا یاترا نکال رہے سادھو سنتوں نے کورونا بچاو¿ کے لئے سماجی دوری کا بالکل خیال نہیں رکھا ۔گنگامیں ڈبلی لگا رہے سادھو سنت مہا منڈلیشور ، اچاریہ مہا منڈلیشور سماجی دوری و ماسک لگانے کی ضروری اپیل لوگوں سے کررہے تھے ۔آل انڈیا اکھاڑا پریسد کے قومی صدر مہنت نریندر گری اور چھ سادھو بھی کورونا متاثر ہوئے تھے ۔اس برس پورے سال میں صرف ایک ہی صوم وتی اماوسیہ ہونے کے سبب پیر کو اسنان کو لیکر شردھالو¿ں میں بھاری رغبت دکھائی دی یہ اسنان کمبھ دور کا پہلا شاہی اسنان تھا ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں