Translater

16 اپریل 2021

جج گھر سے ہی کریں گے مقدمات کی سماعت !

سپریم کورٹ کے 44 ملازمین کو کورونا پازیٹو ہونے کے سبب سبھی جج صاحبان اب اپنے گھروں سے ہی عدالتیں لگائیں گے ۔اور سپریم کورٹ کی بنچ اپنے مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ کی دیر ی سے سماعت کے لئے بیٹھے گی ۔سپریم کورٹ کے پچاس فیصد ملازمین کے پازیٹو ہونے کو لیکر میڈیا میں آئی خبروں کو لیکر بڑی عدالت کے افسرنے بتایا پچھلے ایک ہفتہ میں 44 ملازم پازیٹو ملے اس وقت کورٹ میں تین ہزار ملازم کام کررہے ہیں ۔اب اپنے اپنے گھروں سے کام کرنے کے لئے بڑی عدالت نے دو اطلاعات جاری کی ہیں جن میں کہاگیا ہے سماعت کے لئے بنچ دس سے گیارہ کے درمیان بیٹھتی ہے اب دیر سے بیٹھے گی اب اپنے گھروں سے ہی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے معاملے سنیں گے دوسری اطلاع میں زیادہ اہم ترین معاملوں پر عدالت نے اگلے حکم تک روک لگا دی ہے ۔ادھر دہلی ہائی کورٹ کے بھی تین جج کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں اور ہو خود گھر میں ہی آئیسولیٹ ہو گئے ہیں ۔ (انل نریندر)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ٹرمپ کے ڈاکیہ عاصم منیر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آج کل آنکھ اور کان پاکستانی فوج کے چیف عاصم منیر پر لگے ہوئے ہیں ۔یا یوں کہیں کہ ٹرمپ کی ناک کے بال بنے ہوئے ہیں ...