ڈوبتے بینکوں نے پریشانی بڑھائی !

بین الا قوامی مالیاتی ٹیسٹنگ ایجنسی موڈیز نے حال میں ابھرتے بازاروں کی مالیا تی اداروں کی حالت پر تازہ رپورٹ پیش کی ہے اس نے کہا ہے کہ آنے والے دو برسوں میں بھارت اور سری لنکا میں بینکوں کے سرمایہ سطح میں گراوٹ دیکھنے کو ملے گی اس کی وجہ یہ ہے کہ بینکوں کو نیا سرمایا نہیں ملا تو سرمایہ میں گراوٹ ہونے کے سبب بینکوں کے پاس قرض دینے کے وسائل کم رہیں گے جب بینک قرض نہیں دے گا تو بینک مشکل میں پھنسیں گے بھارت کے کئی سرکاری بینک اس مشکل میں پہلے ہی پھنس چکے ہیں ڈوبتے بینکوں میں اور زیادہ سرمایا ڈا ل کر سرمائے کو ڈوبونے کی طرف دھکیلنے کا اندیشہ پیدا ہوجا تا ہے دیکھنے میں آیا ہے کہ پیسہ ڈالنے کے بعد بھی بینکوں کی مالیاتی پوزیشن میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے کل ملاکر کورونا نے تمام چیلینج پیش کردئے ہیں اور بینکنگ دنیا کی چنوتی ان میں سے ایک ہے وسائل محدود ہیں ڈوبتے بینکوں میں جھوکا جائے اور ان کو بریک کرکے وسائل حاصل کیئے جائیں سرکار کو جلد اس مسئلے پر گہرا محاسبہ کرنا ہوگا ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!