بڑی مشکل سے ملتی ہے منریگا مزدوری !
مرکزی سرکار کی یوجنا منریگا میں کام کر رہے امزدوروں کو اپنی مزدوری کے لئے بینکوں کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں یہی نہیں ان مزدوروں کو نہ صرف بائیو میٹرک اتھانٹی فیکیشن کے فیل ہونے سے مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مزدوری کے پیسہ نکالنے کےلئے بینک پہونچنے کے قریب چار گھنٹے کے بعد پیسے ہاتھ لگتے ہیں عظیم پریم جی یونیورسٹی اورلیب ٹیگ کے مشترقہ سروے میں یہ جانکا ری سامنے آئی ہے یہ سروے آندھرپردیش،جھارکھنڈ،اور راجستھا میں کیا گیا ہے ۔اس میں 1947لوگوں سے منریگا مزدوری بینکنگ سسٹم کے ذریعے پیسہ نکالنے پر رائے مانگی گئی تھی زیادہ تر لوگوں کے ذریعے رقم نکالنے کو بائیومیٹرک اتھانٹی فیکیشن کی مشکلات سے دو چار ہونا پڑا ہے اعداد شمار کے مطابق چالیس فیصد مزدوروں کو پانچ میں سے ایک لین دین میں اتھانٹی فیکیشن فیل ہونے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں سات فیصدی لوگوں کا یہ کہنا ہے انکے پچھلے پانچ لین دین فیل ہوئے ہیں ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ سات فیصدی مزدوروں کو اپنے بینک کھاتے کو آدھار سے جوڑنے میں مشکلوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اس سروے کے دوران یہ بھی پتہ چلا ہے کہ مزدوروں میں بینک سے متعلق بہت سی معلومات کیا علم نہیں تھا آندھرپردیش میں 65فیصدی جھارکھنڈ میں 50فیصدی راجستھا میں 97فیصدی لوگوں کو پتہ ہی نہیں تھا کہ وہ مہینے میں کتنی بار لین دین کر سکتے ہیں کھاتا جاری رکھنے لئے کم سے بیلینس جیسی ضروی جانکا ری بھی نہیں تھی ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں