آ ر ٹی پی سی آر جانچ اب 800روپئے میں !
راجدھانی دہلی میں کورونا انفیکشن کے حالات سنگین ہونے کے دیکھتے ہوئے پرائیوٹ لیب اور اسپتالوں میں آ ر ٹی پی سی آر جانچ اور ٹیسٹ کے دام کم کرنے کے دہلی سرکار کے فیصلے کا خیر مقدم ہے اب یہ ٹیسٹ 2400روپئے سے گھٹا کر 800روپئے کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیسٹ کراسکیں گے اگر گھر میں بلاکر سیمپل دیا جائے گا تو اس کے لئے 1200روپئے ادا کرنے ہونگے دہلی سرکار کے اس حکم کا فائدہ ان لوگوں کو ضرور ہوگا جو پرائیوٹ لیب میں جانچ کرواتے ہیں اس کے علاوہ لیب کو اپنے یہاں جانچ کی قیمت دیئے جانے کا حکم دکھانے کا بھی کہا گیا ہے قابل ذکر ہے کووڈ جب شروع ہواتھا تب آر ٹی پی سی آر جانچ کی قیمت 4500روپئے تھی عدالت نے بعد میں اس کی قیمت 2400طے کردی تھی ۔ دہلی میں جس طرح کورونا انفیکشن پھیلا ہوا ہے اسے کنٹرول کرنے کے لئے ضروری ہے سرکاری لوگ اس کی بھروسہ مند جانچ کرائیں اگر ایسا ہوتا ہے تو انفیکشن پر کنٹرول کیا جاسکے گا ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں