گریما میں ہار نہیں مان رہے ڈونالڈ ٹرمپ !
امریکہ کے سبق دوش ہونے والے صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر جنوری 2021میں نئے انتظامیہ کے عہد سنبھالنے پر اقتدار کی باآسانی منتقلی یقینی کرنے کے لئے دیش کے منتخب صدر جو بائیڈن کی ٹیم کے ساتھ تعاون کرنے کا دباو¿ بڑھ رہا ہے ۔جنرل سروسز ایڈمسٹریشن پر بائیڈن کو منتخب صدر کی شکل میں باقاعدہ طور پر مانیتا دینے کی ذمہ داری ہے اس کے بعد اقتدار کی منتقلی کی کاروائی شروع ہو گی ۔ایجنسی کے پبلیشر ایملی نے ابھی تک یہ کاروائی شروع نہیں کی ہے اور نا ہی یہ بتایا ہے کہ وہ کب ایسا کریں گی ایملی کی تقرری ٹرمپ انتظامیہ نے کی تھی اس معاملے میں واضح نا ہونے کے سبب سوال کھڑے ہونے لگے ہیں کیوں کہ ڈونالڈٹرمپ نے ابھی تک ہار قبول نا کرنے والے اور چناو¿ میں دھاندیوں کا الزام لگا کر نتیجوں کو ماننے سے انکار کر دیا ہے ۔بائیڈن کو اقتدار منتقلی کی معاون زین تساکی نے اتوا رکو بتایا کہ امریکہ کی قومی سکیورٹی و اقتصادی مفاد اس بات پر منحصر کرتے ہیں کہ فیڈرر سرکار یہ واضح اور فوری اشارہ دے کہ وہ امریکی لوگوں کی خواہشات کا احترام کریں ۔امریکہ کے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کبھی بھی ہار قبول نہیں کرتے لیکن صدر کے عہدے کے چناو¿ میں ڈومیکریٹک امیدوار جوبائیڈن کی جیت کے بعد اب دو ہی متبادل بچے ہیں پہلا وہ دیش کی خاطر باوقار طریقے سے ہار تسلیم کرلیں نہیں تو ایسا نہیں کرنے پر نکالے جائیں ۔4دن کی مشکل گنتی کے بعد بائیڈن کی جیت کے باوجود ٹرمپ اب بھی یہ ماننے کو تیار نہیں ہیں کہ وہ ہار چکے ہیں انہوں نے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں کہ چناو¿ منصفانہ نہیں تھا ۔انہوں نے اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی بات کہی ہے ٹرمپ کے کچھ قریبی ساتھی انہیں باعزت طریقے سے ہارتسلیم کرنے کے لئے راجی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کچھ رپبلکن ساتھی ان کی ہار تسلیم نہیں کر پا رہے ہیں ٹرمپ کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کی امید نہیں ٹرمپ باقاعدہ طور سے ہار قبول کر لیں گے ۔لیکن ان کے عہد کے آخر میں وہ وائٹ ہاو¿س کھالی کر دیں گے ۔امریکہ کی خاتون اول میلانیہ ٹرمپ بھی شوہر کے اس انر سرکل کے دیگر افرا د میں شامل ہو گئی ہیں ۔وہ چاہتی ہیں ٹرمپ اپنی ہار قبول کریں گے ذرائع کے ذریعے بتایا گیا ہے ملانیہ نے ٹرمپ کو جوبائیڈن سے ہار تسلیم کرنے کو کہا ہے ۔لیکن ذاتی طور پر چناو¿ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا انہوں نے ٹرمپ کے سامنے صرف اپنی رائے رکھی ہے ۔ٹرمپ کے دوست و مشیر روجر اسٹون سے جب پتہ کیا گیا کہ آپ موجودہ صدر ہار قبول کریں گے تو کہا کہ مجھے اس لیکر شش و پنج ہے ٹرمپ کے بیٹوںڈونل جونیر اور ایرک نے بھی اپنے والد سے لڑتے رہنے کی اپیل کی ہے ۔اور رپبلکن لیڈروں سے ان کے ساتھ کھڑے رہنے کی اپیل کی ہے ۔امید کی جائے کہ ڈونالڈ ٹرمپ اپنی ہار مان لیں اور پرامن باوقار طریقے سے اقتدار منتقل ہو جائے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں