ضمنی انتخابات نے ثابت کیا بھاجپا کی لہر برقرارہے!

بہار اسمبلی انتخابات کے ساتھ ہی کئی ریاستوں کے ہوئے ضمنی انتخابات کے نتیجوں نے بھاجپا کو بڑی راحت دی ہے پارٹی نے مدھیہ پردیش میں اپنے دم پر اکثریت حاصل کر لی ہے اور چین کی سانس لی ہے تو یوپی میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اپنی پکڑ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں ۔وہیں گجرات میں بھی بھاجپا نے اپنی مضبوط پکڑ سے ثابت کیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں بھاجپا کو کئی ریاستوں میں سیٹوں کافائدہ ملا ہے ۔58سیٹوں پر ہوئے ضمنی چناو¿ میں بھاجپا نے 40پر قبضہ کیا ہے ۔ضمنی انتخاب معاملے میں پارٹی کو سب سے بڑی چنتا مدھیہ پردیش کی تھی اقتدار بچانے کے لئے پارٹی کو 28میں سے ہر حال میں 9سیٹوں کی ضرورت تھی کیوں کہ ان میں سے زیادہ تر سیٹیں کانگریس ممبران اسمبلی کے استعفوں کے خالی ہوئی تھیں ایسے میں نتیجوں کو لیکر کئی طرح کی قیاس آرائیاں جاری تھیں نتیجوں نے یہ بھی ثابت کیا کہ وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ کے ساتھ کچھ مہینے پہلے کانگریس چھوڑ کر بھاجپا میں شامل ہوئے جوترآدتیہ سندھیا پر لوگوں نے دوبار ہ سے اعتماد ظاہر کیا ہے۔اور ان کی مضبوط پکڑ نے پارٹی کو بڑی کامیابی دلائی ہے بھاجپا کو یہاں سے 19سیٹوں پر کامیابی ملی ہے جبکہ کانگریس صرف 9سیٹیں ہی حاصل کر سکی ہے ۔گجرات میں تمام 8سیٹ جیت کر بھاجپا نے ایک بار پھر ریاست میں اپنی مقبولیت کا لوہا منوایا ہے ۔ریاست کی ان آٹھ سیٹوں پر ضمنی چناو¿ ہوئے تھے جو زیادہ تر کانگریس ممبران اسمبلی کے استعفیٰ سے کھالی ہوئی تھیں ۔اب ضمنی چناو¿ میں ملی بڑی کامیابی کے بعد پارٹی کی سیٹوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے جھارکھنڈ میں دو سیٹوں پر ہوئے ضمنی چناو¿ میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور کانگریس نے ایک ایک سیٹ پر اپنا قبضہ بنائے رکھا ہے ۔مدھیہ پردیش اور دیگر ریاستوں میں ہوئے ضمنی چناو¿ میں بھاجپا کی جیت کا جشن ہریانہ میں کمزور پڑ گیا ۔جب برودا اسمبلی ضمنی چناو¿ میں کانگریس امیدوار ہندوراج نروال نے بھاجپا و جے جے پی اتحاد کے امیدوار پیلوان یوگیشور دت کو دس ہزار پانچ سو چھیاسٹھ ووٹوں سے ہرا دیا ۔ضمنی چناو¿ نتیجہ میں صاف کر دیا کہ بھاجپا اتحاد کے وکاس کے نعرے پر ذات پات کے تجزیہ بھاری رہے ۔کانگریس کے نیتا بھوپندر ہڈا کی قیادت میں کانگریس نے نا صرف جیت درج کی بلکہ اپنی سیٹ کو بھی برقرار رکھا ۔بلکہ پچھلے سال 2019کے اسمبلی چناو¿ کے ملے ووٹوں کو بھی بڑھایا ہے اس ضمنی چناو¿ میں کانگریس کاووٹ اور بھاجپا کا ووٹ اور بھاجپا کی ہار کا فرق پڑا ہے اترپردیش میں اسمبلی کی طرح ضمنی چناو¿ میں بھی شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے جیت کا پرچم لہرایا ہے ۔اسمبلی کے ضمنی چناو¿ کے لئے سات میں سے چھ سیٹوں پر بھاجپا نے اپنا قبضہ بنائے رکھا ہے ۔وہیں جون پور سیٹ کی ملوی سیٹ پر سپا نے جیت درج کی ہے ۔آنے والے اسمبلی چناو¿ کی سمت بھی انتخابات نے دکھائی ہے ۔بھاجپا 2022میں شاندار پرفارمنس پیش کرے گی ۔کل وزیرا علیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا نتائج نے دیا 2022کا اشارہ کل ملا کر بھاجپا نے ان ضمنی انتخابات میں اچھی پرفارمنس دکھائی ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!