الوداع جیمس بانڈ !

جیمس بانڈ کے کرداروں سے ساری دنیا بھر کے لوگ مقبولیت حاصل کرنے والے ہالی ووڈ کے اداکار شان کان ری کا 90سال کی عمر میں انتقال ہوگیا وہ انگلینڈ میں رہ رہے تھے ۔ ان کی موت کی خبر میڈیا کو ان کے خاندان نے دی تھی وہ رات میں سوئے تھے اور سوتے سوتے دنیا سے چلے گئے شان کانری نے فلموں میں پہلی بار جیمس بانڈ کا کردار نبھایا تھا جس کو کوئی بھول نہیں سکتا اور یہ ہمیشہ فلمی شائقین کے دلوں دماغ پر بسا رہے گا بڑے پردے پر شان کان ری نے کئی دھائیوں تک کام کیا اور شاندار ادا کاری کے لئے انہیں آسکر سمیت کئی ایوارڈ بھی ملے میں نے یہ فلم کئی بار دیکھی ہے ایک پولس مین کے رول میں انہوں نے یہ ثابت کردیا تھا کہ وہ جیمس بانڈ کے رول کے علاوہ سنجیدہ رول بھی اتنی ہی خوبصورتی سے کر سکتے ہیں ۔1999میں انہیں ایک انگریزی میگزین پیپل کے ذریعے اسمارٹ ٹیس مین آف سنچری چنا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ 1989میں سیکسی مین الائیو کا خطاب دیا گیا تھا شان کان ری کی پیدائش 25اگست 1930کو ایڈن برگ اسکارٹ لینڈ میں ہوئی تھی ۔ 16سال کی عمر میں وہ فلم میں شامل ہوئے 3سال بعد انہیں چھٹی دے دی گئی وہاں سے لوٹ کر انہوں نے کو آپریٹو سوسائیٹی میں دودھ بیچنے کی نوکری کی ۔ اس کے بعد 1956میں بی بی سی پروڈیکشن کی فلم میں کام ملا اس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا کان ری نے اداکارہ ڈی این کلائینٹی کے ساتھ شادی کی اور 1976میں طلا ق ہوگئی تھی ۔ پانچ سال بعد انہوں نے ایک فلم میں جیمس بانڈ کا رول کرنے کا موقع ملا انہوں نے ہالی ووڈ کی جیمس بانڈ فلموں میں گہری چھاپ چھوڑی 1962میں پہلی فلم ڈاکٹر نوک کے ساتھ وہ پہلی بار بانڈ کے کردار میں نظر آئے تھے اس کے بعد فروم ایشیا ءوتھ لو (1963)گولڈ فنگر تھنڈر بال اور وغیرہ وغیرہ فلموں میں کام کا سلسلہ چلتا رہا حالانکہ شان کان ری کے بعد جیمس بانڈ پر بنی فلموں میں دوسرے لوگوں نے بنی لیکن جو انہوں نے رول نبھایا اس سے وہ امر ہوگئے الوداع جیمس بانڈ ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!