اپنی اپنی جیت کے دعویٰ کر رہے ہیں ٹرمپ اور بائیڈن !
بیشک ہماری ساری توجہ اس وقت بہار اسمبلی چناو¿ پر لگی ہوئی ہے لیکن اس سے بھی زیادہ اہم ترین چناو¿ امریکہ میں اصدر کے عہدے کے لئے ہورہا ہے۔ بہار نتائج سے تو دیش کی سیاست پر اثر پڑے گا مگر امریکہ میں صدارتی چناو¿ نتیجہ کا پوری دنیا پر ہونے والا ہے۔ 3نومبر یعنی آج امریکی ووٹروں نے صدارتی یعنی صدر چننے کے لئے ووٹ ڈال کر اپنے ووٹ سے دنیا کی بہت ساری پالیسیاں بھی طے کردیں ہیں ۔ چناو¿ میں کھڑی ڈیموکریٹک پارٹی اور ریپبلکل پارٹی اپنی اپنی کامیابی کا دعویٰ کر رہی ہیں۔ لیکن فیصلہ تو جنتا نے کرہی دیا ہے۔ ریبلکین پارٹی کیطرف سے دوسری مرتبہ اکثریت ملنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چناو¿ میں بڑی جیت کی پیش گوئی کر دی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ پچھلے چناو¿ کے مقابلے اس چناو¿ میں زیادہ بڑی کامیابی ملے گی ۔ ادھر ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے امیدوار جیو بائیڈن نے ٹرمپ کو صدر کے عہدے سے ہٹانے کے لئے امریکیوں سے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی اپیل کی تھی انہوں نے الزام لگایا کہ پچھلے 4برسوں میں اپنے عہد کے دوران ٹرمپ نے دیش کو باٹ دیا ہے ۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بڑ بولے پن اور ان کی ڈینگو کی جتنی پول چناو¿ کمپین کے دوران کھلی ہے پہلے کبھی نہیں کھلی تھی ۔ اس سچ کو تو امریکی قبول کررہے ہیں کہ ٹرمپ کورونا سے دیش کو بچانے میں بلکل ناکام رہے ۔ وہ دیش کو تو کیا خود کو بھی کورونا انفیکشن سے نہ بچا سکے ۔ ٹرمپ نے چناو¿ مہم کے دوران لوگوں کو بتایا کہ ہماری حکومت نے گزشتہ 4برسوں میں زبردشت کارنامے حاصل کئے ہیں ۔ ٹرمپ نے اپنے حریف بائیڈن پر کرپشن کا الزام لگانے کے ساتھ ہی کہا اگر وہ چناو¿ میں کامیاب ہوتے ہیں تو دیش کو سامراج واد کی طرف لے جائیں گے ۔ پینپ سلوینیا سمیت دیگر صوبوں میں ہر حال میں جیت درج کریں گے ۔ وہیو میں بائیڈن سے آگے چل رہے ٹرمپ ویسے تو پچھڑ رہے ہیں لیکن ان کے لئے اچھی خبر آئی ہے ۔ ایک سروے میں ٹرمپ اپنے حریف بائیڈن سے آگے تھے ارلی ووٹنگ کاروائی کے تحت 9کروڑ لوگ ووٹ ڈال چکے تھے یہ 2016میں کل ووٹ کا تقریبا 65فیصدی ہے مختلف اوپونین پول میں قومی سطح پر ٹرمپ اپنے حریف بائیڈن سے پیچھے چل رہے تھے ۔ ان چناوی نتیجوں کا بھارت کے ساتھ امریکہ کے رشتوں پر کوئی بڑا فرق پڑے گا ابھی تک ایسا نہیں لگتا یہ ضرور ہے اگر بائیڈن کامیاب ہوتے ہیں تو کملا ہیرس نائب صدر ہونگی تو ہندوستانیوں کے لئے فخر کا لمحہ ہوگا۔ امریکہ میں مقیم ہندوستانیوں کے لئے یہ بڑی بات ہوگی دیکھیں بائیڈن ٹرمپ کو ہر اسکتے ہیں یا نہیں ۔
(انل نریندر )
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں