روس میں اپوزیشن لیڈر کو زہر دیا گیا
روس کے اپوزیشن لیڈر الیکسی نوو لنی کو چائے مین زہر ملا کر دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔روس کے صدر ولادیمر پوتن کے کٹر مخالف الیکسی اس وقت نزع میں ہیں ۔اور وینٹی لیٹر پر رکھاگیا ہے انہیں جرمنی علاج کے لئے بھیجا گیا ۔اپوزیشن لیڈر نو لنی کے ترجمان نے ٹوئیٹ کر بتایا کہ نو ولنی کسی کام سے سائبریا گئے ہوئے تھے اور بدھ کے روز ماسکو لوٹتے ہوئے راستے میں طبیعت خراب ہو گئی جس کے جہاز کی ایمرجنیس لینڈنگ کرنی پڑی جہاز سے پتہ چلا ہے کہ انہیں خطرناک زہر دیا گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق جہاز میں سوار ہونے سے پہلے الیکسی نے ائیر پورٹ کے کیفے میں چائے پی تھی اسی میں زہر ملا کر دیاگیا ۔ترجمان کیٹا نے بتایاکہ زہر چائے میں گھل گیا اطلاع ملتے ہی پولیس اسپتال پہونچی ادھر علاج کررہے ڈاکٹروں نے متزاد بیا ن دیا ہے کہ ان کی طبیعت ابھی ٹھیک ہے لیکن خطرہ برقرار ہے اور بچانے کی کوشش جاری ہے ۔جہاں تک زہر دینے کی بات ہے اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔پیشہ سے وکی ولنی نے کئی بار پوتن مخالف ریلیاں کی تھیں اور انہیں کے چلتے کئی برس جیل میں کاٹنے پڑے کرملن کے روس کے صدر کی سرکاری رہائش گاہ سے سرکار کے دشمنوں کو ٹھکانے لگانے کی تاریخ رہی ہے 2006میں الیگزینڈر لٹون کو زہریلی چائے دی گئی تھی جس سے ان کی لندن میں موت ہو گئی تھی بہرحال 4جون 1976کو پیدا 44سالہ الیکسی اپوزیشن لیڈر ہیں ۔اور کرپشن کے خلاف لڑنے والے ورکر کی شکل میں جانے جاتے ہیں انہیں روسی اور بین الاقوامی میڈیا میں کرپشن کے خلاف جارحانہ لیڈر کی شکل میں جانا جاتا ہے انہوں نے اصلاحات کی وکالت اور سیاسی کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے روسی صدر پوتن اور ان کی سرکار اور سیاسی ساتھیوں کے خلاف مظاہر ہ کیاتھا ان کے ترجمان ٹیٹا کا کہنا ہے کہ اس زہر خورانی کا تعلق اس سال ہوئے چناو¿ سے ہے اور وہ پوتن کے کٹر مخالف ہیں ۔ان کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔ان کے ٹھیک ہونے پر ہی پتہ چل سکے گا کہ ان کو زہر دینے پیچھے کس کی سازش ہو سکتی ہے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں