لوگوں کی توجہ بھٹکانے کے لئے بھارت سے تنازعہ!

چین کی حکمراں کمونسٹ پارٹی نے صدر شی زنگ پنگ کے کٹر مخالف کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے پارٹی کے باغی نیتا زیانگ نے زنگ پنگ پر الزام لگایا تھا کہ وہ چین کے لوگوں کی اقتصادی اور سماجی پریشانیوں سے توجہ بھٹکانے کے لئے بھارت اور چین کے درمیان تنازعہ کو بھڑکایا جا رہا ہے اور پارٹی میں زنگ پنگ کی مخالفت ہو رہی ہے زیانگ نے صدر کے لئے زیادہ سے زیادہ دو معیاد والا قاعدہ بدلنے کے لئے آئین میں ترمیم کے بعد پارٹی میں زنگ پنگ کی نکتہ چینی ہوئی تھی ان کے آڈیو وائرل ہونے کے بعد پارٹی نے اپنے نیتا کے خلاف کارروائی کی ہے ،اور زیانگ پچھلے ڈیڑھ دہائی سے چین کی سینٹرل پارٹی اسکول میں پروفیسر تھیں جہاں پارٹی کے نیتاﺅں کو پارٹی کے احکامات اور اصولوں کی نصیحت دی جاتی ہے ۔جیا نے کہا جن لوگوں کو میں نے پڑھایا سکھایا انہیں ہی باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ۔اب چین کی کمونسٹ پارٹی سیاسی کھچڑی میں بدل گئی ہے ۔امریکہ میں مقیم اس لیڈی نیتا نے کہا کہ زنگ پنگ کے آج بھی اختیارات لا محدود ہیں کوئی ان کی مخالفت نہیں کر سکتا ۔انہوںنے کہا کہ ووہان سے کورونا وبا پورے دیش دنیا میں پھیلا اور مرنے والوں کی تعداد کو لے کر بھی معلومات چھپائی گئی ۔حکمراں پارٹی بد نیتی پر آمادہ ہے اور چین ٹکڑوں میں بنٹا ہوا ہے اور پارٹی کے نتیاﺅں میں ہی تضادات پایا جاتا ہے ۔زیادہ تر نیتا کرپٹ ہیں اس لئے وہ صدر سمیت کسی کے خلاف آواز نہیں اُٹھا سکتے ۔زنگ پنگ کو اپنی نکتہ چینی برداشت نہیں اس سے پہلے بھی زنگ پنگ کے مخالفوں کو پارٹی سے نکال دیا گیا تھا ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!