زنجیروں میں جکڑی ملی عورت!

راجدھانی دہلی میں ایک انسانیت کو شرمسار کردینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک عورت کو نہ صرف بربریت کے طریقے سے مارا پیٹا جاتا تھا اور پچھلے چھ ماہ سے اسے جانوروں کی طرح زنجیروں میں جکڑ کر رکھا گیا تھا دہلی مہیلا کمیشن نے منگل کے روز اس عورت کو اس کے گھر سے جکڑی زنجیروں سے آزاد کرایا دہلی مہیلا کمیشن کی چیرمین سواتی مالیوال نے بتایا کہ اس مہیلا کی حالت کے بارے میں ایک مہیلا پنچایت نے گراونڈ والنٹیر کے ذریعہ خبر دی تھی کہ ترلوک پوری کے ایک گھر میں مہیلا کو زنجیر سے باندھ کر رکھا گیا ہے مالیوال کا کہنا ہے کہ مہیلا کمیشن کی ایک ممبر فردوس خان نے اس عورت کے بارے میں بتایا اس کے بعد ایک ٹیم بنائی گئی اور پولیس کو ساتھ لے کر بتائے گئے پتہ پر سواتی مالیوال پہنچی اور فوراََ بندھی عورت کو آزاد کرایا اسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرا دیا متاثرہ عورت کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور کارروائی کرنے کے لئے شکایت دی گئی ۔وہیں علاقہ کے جوائنٹ کمشنر نے بتایا کہ مقدمہ درج کر شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔عورت نے بتایا کہ اسے چھ مہینے سے باندھ کر رکھا گیا اس کے کپڑے پھٹے ہوئے تھے کمرے میں پنکھا تک نہیں تھا اور باتھ روم تک نہیں تھا عورت کے جسم پر زخم ہو گئے تھے اس عورت کی 11سال پہلے شادی ہوئی تھی اس کے تین بچے ہیں اس کا شوہر گھر کے پاس ہی آٹا چکی چلاتا ہے پوچھ تاچھ کے بعد پتہ چلا کہ عورت کی دماغی حالت پہلے ٹھیک تھی لیکن اب بگڑ گئی ہے ۔ایسے حیوانوں کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!