کراچی میں ادا کار میکا کی پرفارمنس پر تنازع

بالی ووڈ گلوکار میکا سنگھ کا تنازع سے پرانہ رشتہ ہے وہ اکثر کسی نہ کسی تنازع میں پھنستے نظر آتے ہیں تازہ تنازع کشمیر سے 370 ختم ہونے کے مسئلہ پر بھارت اور پاکستان کے میکا سنگھ کے کراچی میں ایک ارب پتی کی بیٹی کی شادی کو لے کر تنازع کھڑا ہوگیا ہے اور میکا سنگھ جس پاکستانی کی بیٹی کی شادی میں گئے اسے سابق ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف کا قریبی مانا جاتا ہے۔ ارب پتی کی بیٹی میکا کی بہت بڑی پرستار ہیں اور وہ اپنی شادی کے موقع پر میکا کو لائیو پرفارم کرتے ہوئے دیکھنا چاہتی تھی خبروں کے مطابق 8 اگست جمعرات کو میکا نے کراچی میں اس شادی پر پرفارم کیا تھا۔ اور اتفاق سے بھارت نے آئین 370 کو پیر کے روز ختم کردیا تھا اور اس کے تین دن بعد میکا کا کراچی میں یہ شو ہوا اور ذرائع کے مطابق اس پرفارمس کے لئے موٹی رقم لی تھی ان کی موجودگی کی خبر اس وقت سامنے آئی جب کچھ مہمانوں نے ان کی فوٹو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا اور اب شوشل میڈیا پر جم کر نکتہ چینی ہورہی ہے اور پاکستان میں بھی اس ایشو پر سیاست شروع ہوگئی ہے اور بلول بھٹو کی پارٹی پی پی نے دونوں ملکوں میں کشیدگی کے درمیان ہندوستانی گلوکار میکا سنگھ کے کراچی میں موسیکی پروگرام پر سوال اٹھاتے ہوئے عمران خاں سرکار کو اڑے ہاتھوں لےنے کی کوشش کی ہے اور پارٹی کے نیتا سید خورشید شاہ نے کہا کہ اس معاملہ کی جانچ ہونی چاہئے اور کہا کہ میکا کو سیکورٹی کس نے دی اور انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کو پاکستان کا ویزا کیسے جاری کیا گیا؟ میکا کو اس پروگرام کو پیش کرنے کے لئے کہا گیا تھا جس کے لئے ک ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر دیئے گئے پنجابی گلوکار کے اس پروگرام سے ان کے ہندوستانی پرستار ناراض ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے اور ایک ٹوئیٹر پر لکھا ہے ۔ ملک دشمن تمہیں شرم آنی چاہئے، ایک دوسرے نے لکھا ہے کہ میکا سنگھ پا جی ہم ہندوستانیوں کو تم کو بہت پیار دیا ہے اور جب پاکستان نے ہم سے سارے رشتہ توڑ لئے ہیں تو سرحد پار سے پاکستان سے آتنکوادی کو بھیج رہا ہے اور ہماری پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے اور ایسے حالات میں ایک پروگرام کےلئے پاکستان کیوں گئے کیا آپ گلوکار کی شکل میں آپ بھارت سے بڑے ہیں؟
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟