عمران خاں کو امریکہ سے ملا بڑا جھٹکا

امریکی فوج و امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے پاکستان کو ملنے والی 30 کروڑ ڈالر کی مدد روکنے کا فیصلہ کرکے عمران خاں کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ یہ فیصلہ اس لئے کیا کیونکہ پاکستان کٹر پسند گروپوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ان کٹر پسندوں کے لئے آج بھی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے جو پڑوسی دیش افغانستان میں پچھلے17 سالوں سے جنگ چھیڑے ہوئے ہیں۔ دہشت گردی کو لیکر ٹھیک یہی الزام بھارت بھی لگاتا آیا ہے۔ دہشت گردی کے مسئلے پر امریکہ اور پاکستان کے درمیان لمبے عرصے سے رشتوں میں کڑواہٹ بنی ہوئی تھی۔ امریکہ نے اس سال شروع میں ہی جنوری میں پاکستان کو خبر دار کیا تھا اگر دہشت گردی سے لڑنے کے اس کے ابھیان میں پاکستان تعاون نہیں کرے گا تو وہ اس کی فوجی مدد روکنے پر مجبور ہوگا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے اگر پاکستان اپنا رویہ بدلتا ہے تو آگے امریکی حمایت پھر سے حاصل ہوسکتی ہے۔ پہلے بھی اس سال کی شروعات میں پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی اقتصادی مدد دی تھی حالانکہ پینٹاگان کے اس فیصلے کو ابھی امریکی پارلیمنٹ کی منظوری ملنا باقی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نئے سال کے پہلے دن کئے گئے ایک ٹوئٹ میں پاکستان پرجھوٹ بولنے اور شدت پسندوں کو پناہ دینے کے الزامات لگائے تھے۔ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان امریکہ سے اربوں ڈالر کی مدد لینے کے باوجود شدت پسندوں کو پال رہا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ نے پچھلے 15 برسوں میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر سے زیادہ کی مدد دی اور اس نے بدلے میں جھوٹ اور چھل کے سوا کچھ نہیں کیا۔ وہ سوچتا ہے کہ امریکی نیتا بیوقوف ہیں ۔ ہم افغانستان میں جن دہشت گردوں کو تلاش رہے ہیں انہیں اس نے پناہ دی ہوئی ہے۔ اب اور نہیں۔ امریکہ کے اس قدم سے پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خاں کی مشکلیں بڑھیں گی۔ عمران خاں نے پچھلے مہینے ہی پاکستان کی کمان سنبھالی ہے۔ اقتصادی محاذ پر انہیں لڑنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان کا غیر ملکی کرنسی ذخیرہ مسلسل گھٹ رہا ہے۔ مئی 2017 میں جہاں پاکستان کی غیر ملکی کرنسی اسٹاک 16.4 ارب ڈالر تھا اب یہ 10 ارب ڈالر نیچے آگیاہے۔ امریکہ کی طرف سے کل کتنی اقتصادی مدد پر روک لگے گی ابھی اس کا اعلان ہونا باقی ہے۔ لیکن ڈیفنس ماہرین کی مانیں تو یہ روک 900 ملین ڈالر سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔ بیشک اس وقت چین پاکستان کے ساتھ کھڑا نظر آرہا ہے لیکن وہ بھی امریکہ کی ناراضگی زیادہ وقت تک جھیل نہیں سکتا۔ پاکستان کی اصل طاقت پاک فوج ہے دیکھنا یہ ہے کہ اگر امریکی امدادی رقم رکتی ہے تو اس کا کیا ردعمل ہوگا۔تازہ قدم پاکستان کی مشکلیں ہی بڑھائے گا۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!