پاکستان میں چناؤی آہٹ ،سیاسی درجہ حرارت بڑھا

پاکستان میں عام چنا ؤ کی آہٹ سے سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگاہے ۔پاکستان میں 25جولائی کو عام چناؤ ہونگے ۔پاکستان الیکشن کمیشن 21مئی کو صدر کو بھیجے گئے خط میں نیشنل اسمبلی اور چار صوبائی اسمبلیوں کے لئے 25سے 27جولائی کے درمیان چناؤ کروانے کی سفارش کی تھی ۔صدر ممنون حسین نے 25جولائی کو چنا ؤ کرانے کی منظوری دیدی ہے موجودہ سرکار کی میعاد 31 مئی کو ختم ہوگئی ہے اور یکم جون سے نئی حکومت کے قیام تک نگراں سرکار نے کام کاج سنبھالا ہوا ہے ۔میاں نواز شریف اپنا سیاسی وجود کو بچانے کی لڑائی لڑ رہے ہیں ۔ پنجاب صوبے میں شریف کی پارٹی پی ایم ایل (نواز )کا دبدبہ ہے ۔پاکستانی پارلیمنٹ میں قریب آدھے ممبران اسی صوبے سے ہیں ۔عدالت سے نااہل ٹھہرائے جانے سے شریف خود چناؤ نہیں لڑ سکتے ۔الگے صوبے کی مانگ کو لیکر ساؤتھ پنجاب او ربھاولپور میں ناراضگی چل رہی ہے ۔ آصف زرداری اور بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو کیلئے اپنی موجودگی درج کرانے کیلئے آخری موقع ہے ۔بھٹو خاندان کی وراثت اور سندھ میں پیٹھ ان کی سب سے بڑی طاقت ہے پہلی بار چناؤ میں شامل ہونے سے پاکستانی عوام انھیں ضرور پرکھنا چاہئے گی ۔ان کو چنوتے دے رہے عمران خان کو اس مرتبہ جنتا کی حمایت کی امید ہے ۔شریف کے متبادل کے طور پر خود کو عمران زور وشور سے پیش کررہے ہیں ۔وہ کٹرپسندو ں کے بڑے گروپ کی حمایت کرنے میں بھی کامیاب ہیں ۔ان کی کمزوری خیبرپختون خواہ میں پارٹی کی پکڑ کمزور ہے ۔ سینٹ چناؤ جیتنے کیلئے خریدوفروخت کے الزامات ان پر لگ رہے ہیں ۔ بلاول بھٹو کی دکھتی رگ ان کے والد آصف علی زرداری پر بدعنوانی کے الزام لگے ہوئے ہیں ۔ ان کو مسٹر 10پرسینٹ بھی کہا جاتاہے جہاں تک چناؤی اشو ہیں ان میں کرپشن ،معیشت ،روزگار اور صوبائی امتیاز بڑے اشو ہیں ۔یہ کسی سے چھپا نہیں کہ پاکستان کی سیاسی پر سب سے زیادہ اثر پاک فوج کا ہے ۔چناؤ میں جیت پاک فوج اور اس کی خفیہ ایجنسیا ں آئی ایس آئی کے اشارہ پر طے ہوگی ۔مانا جاتا ہے کہ پاکستان کی فوج اور آئی ایس آئی نتیجوں کو متاثر کرتی ہیں ۔اور اگلی سرکار ان کی رضامندی سے ہی بن سکتی ہے ۔پاک میڈیا کی آواز دبانے کیلئے پاک فوج پر الزام لگ رہے ہیں ۔صحافیوں کا کہنا ہے کہ ان پر بے حد دباؤ ہے اور فوج کی نگرانی میں ایک خاموش تختہ پلٹ ہورہا ہے ۔پاکستان کے کئی میڈیا گھرانوں کا کہنا ہے کہ 25جولائی کو ہونے والے عام چناؤ سے پہلے فوج نے کوریج پر کئی طرح کی پابندیاں لگا رکھی ہیں ۔ جو لوگ اس دباؤ کے آگے جھکنے سے انکار کررہے ہیں انھیں نشانہ بنایا جارہا ہے ۔وہیں جنتا میڈیا گھرانوں کے پاس درکار وسائل نہیں ہیں اور خود الٹے ان پر سینسرشپ شروع کردی ہے ۔ ممبئی آتنکی حملے کا سازشی حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوۃعام چناؤ اللہ اکبر تحریک کے ذریعہ لڑے گی اس گروپ کی ملی مسلم لیگ (ایم ایم ایل )کا سیاسی پارٹی کے طور پر رجسٹریشن ہونا مانا جارہا ہے ۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!