عرصے بعد لالو کے گھر لوٹی خوشیاں

دیر سے 140 دن بعد گھرآئے آر جے ڈی چیف لالو پرساد یادو کے گھر میں خوشیاں لوٹ آئی ہیں۔ اس کے دو دن بعد سنیچر کو ان کے بیٹے تیج پرتاپ کی شادی ہوئی۔ کروڑوں روپے کے چارہ گھوٹالہ کے معاملہ میں سزا یافتہ لالوپرساد یادوکو اس شادی میں شامل ہونے کے لئے تین دن کے لئے پیرول دیا گیا، بعد میں یہ چار ہفتہ کے لئے کردیا گیا۔ پچھلے برس دسمبر سے جوڈیشیل حراست میں رہ رہے لالو پرساد یادو جب پٹنہ ہوائی اڈہ پہنچے تو ہزاروں کی تعداد میں ان کے حمایتی ان کا خیر مقدم کرنے کے لئے پہنچے تھے۔ پٹنہ کے جے پرکاش نارائن ہوائی اڈہ پر شام قریب 6 بجکر 40 منٹ پر اترے لالو کا استقبال کرنے کے لئے ان کی بڑی بیٹی اور ایم پی میسا بھارتی ،بڑے لڑکے تیج پرتاپ، چھوٹے لڑکے اور سابق وزیر اعلی تیجسوی یادو، داماد شیلیش سمیت پارٹی کے کئی دیگر ممبر اسمبلی اور نیتا موجود تھے۔ لالو کو ہوائی اڈہ سے بھاری سکیورٹی کے درمیان وہیل چیئر کے ذریعے گاڑی میں بٹھا کر 10 ۔سرکولر روڈ میں واقع ان کی بیوی اور سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی کی رہائش گاہ کے لئے روانہ کیا گیا۔ اس بہانے لالو نے اپنی سیاسی طاقت بھی دکھائی۔ تیج پرتاپ کی شادی میں وزیر اعلی نتیش کمار سمیت بڑی تعداد میں اپوزیشن و حکمراں پارٹیوں کے نیتا بھی شامل ہوئے۔ دراصل صوبہ کے دو سیاسی کنبوں کی دوستی رشتے داری میں بدل گئی۔ سنیچر کی رات پٹنہ میں بینڈ باجے کی تیز دھن پر ناچتے ہوئے بڑی تعداد میں لوگ ،شہنائی کی سریلی آواز اور پنڈتوں کے منتر اچارن کے درمیان آر جے ڈی چیف لالو پرساد یادو و سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو سابق وزیراعلی پرساد رائے کی پوتی اور سابق وزیر چندریکا رائے کی لڑکی ایشوریہ رائے کے ہوگئے۔ شادی کا پروگرام چندریکا رائے کے سرکاری مکان 5۔ سرکولر روڈ پر ہوا۔ لالو ،رابڑی کے گھر سے پہلی بار بارات نکلی تھی،7 بیٹیوں کی شادی کے بعد ان کے بڑے بیٹے کی شادی ہورہی تھی۔ عرصے بعد لالو خاندان جشن میں مگن تھا۔ بارات میں کئی سرکردہ لیڈر بھی تھے۔ تقریب میں ریاست اور دیش سے آنے والے تمام نیتاؤں کو اپوزیشن اتحاد کی شکل میں دیکھا جانے لگا ہے۔ آر جے ڈی کے ایک نیتا نے بتایاکہ اس تقریب میں کئی ریاستوں کے وزرائے اعلی ،کانگریس صدر راہل گاندھی اور یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی سمیت کئی ریاستوں میں این ڈی اے اتحاد مخالف خیمے میں شامل ان لیڈروں کو بھی دعوت دی گئی تھی جن کی پہچان ان حلقوں میں مضبوط نیتا کے طور پر ہوتی ہے۔ بارات میں پرفل پٹیل، شرد یادو، رام ولاس پاسوان، اپیندر کشواہا، آر کے سنگھ، دگوجے سنگھ، رام جیٹھ ملانی، اجیت سنگھ،سریورمن، سبوت کانت سہائے، کیرتی آزادبھی شامل ہوئے۔ لالو کے لئے راحت بھری ایک خبر تب آئی جب جارکھنڈ ہائی کورٹ نے بدنام زمانہ چارہ گھوٹالہ معاملہ میں سزا یافتہ لالو یادو کو چھ ہفتے کی ضمانت دے دی۔ میڈیکل بنیادپرانہیں یہ چھ ہفتے کی ضمانت ملی ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!