یہ ہے ہزاروں کروڑ لوٹنے والے نیرو مودی
دیش کے دوسرے سب سے بڑے قومی بینک پنجاب نیشنل بینک میں ہوئے 11400 کروڑ کے گھوٹالہ میں بنیادی ملزم کے طور پر جس شخص نیرو مودی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اس کا براہ راست کنبہ جاتی رشتہ صنعت کار مکیش امبانی سے ہے اور پردھان منتری نریندر مودی کے دورۂ داؤس میں گئے کاروباریوں کے سرکاری نمائندہ وفد میں شامل تھے۔ اتنا ہی نہیں اس شخص کی نیویارک میں ہیری کے پہلی دوکان کھلنے پر اس کا افتتاح کرنے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آچکے ہیں۔ اس کے بھائی کی مکیش امبانی کی بھانجی کے ساتھ شادی کی پریویڈنگ پارٹی مکیش امبانی خود اپنے گھر دے چکے ہیں۔ جہاں ساری بالی ووڈ ہستیاں پہنچی تھیں جسے ڈائمنڈ کے بزنس میں نہیں اترنا تھا وہ نیرو مودی جب اس بزنس میں قدم رکھتا ہے تو پچھلے سال 100 سالہ تاریخ میں ایسا ہندوستانی جیولر بن جاتا ہے جس کے ایک ڈائمنڈ ہار کے لئے بین الاقوامی امبیشز ایجنسی کرسٹیس بولی لگواتی ہے۔ بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک کے ستاروں میں برانڈ نیرو مودی مشہور ہوجاتے ہیں۔ 48 سالہ نیرو مودی کا تعلق بلجیم کے شہر انٹرو میں ہیرا کاروبار کرنے والے خاندان سے ہے۔ کاروباری ماحول میں پلے بڑھے نیرو نے فائننس کی پڑھائی کی اور فیل ہوگئے۔ آخرکار ہیرے کے کاروبار میں اترپڑے۔ نیرو مودی آج کل آخر ہیں کہاں؟ رپورٹ کے مطابق نیرو اس وقت دیش میں نہیں ہیں۔ یہ ہیرا کاروباری آج کل سوئٹزرلینڈ میں بتایا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ بینک حکام سے رابطہ میں ہے۔ ذرائع کے حوالہ سے بتایا گیا کہ نیرومودی اس سال کے شروع میں ہیں دیش چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ان کی بیوی امریکی شہری ہے وہ بھی 6 جنوری کو بھارت چھوڑ گئی۔ نیرو کا ماما میہل چیکسی نے 4 جنوری کو دیش چھوڑا۔ نیرو مودی کے بھائی نشچل مودی بلجیم کا شہری ہے اور انہوں نے بھی 1 جنوری کو بھارت چھوڑدیا تھا۔ سی بی آئی نے سبھی ملزمان کے خلاف 31 جنوری کو لک آؤٹ سرکولر جاری کردیا تھا۔ اس درمیان نیرو کی کمپنی کی برانڈ امبیسڈر رہی بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہ کی طرف سے بیان آیا ہے کہ اب تک انہوں نے نیرو مودی کے خلاف کوئی کیس نہیں درج کرایا لیکن یہ ان کی کمپنی سے ناطہ توڑنے کے لئے قانونی صلاح لے رہی ہیں۔ نیرو کی ڈائمنڈ کمپنی کے برانڈ امبیسڈر کے طور پر پرینکا کے ہورڈنکس پورے ممبئی میں لگے۔ پرینکا کی ماں مدھو چوپڑہ نے کہا کہ اس واقعہ سے وہ بہت حیران ہیں کہ پرینکا کے ساتھ ٹھگی کی گئی ہے۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں