دہلی کو دہلانے والی یہ جرائم پیشہ خاتون

ایک وقت تھا جب چوری کرنے میں مرد آگے ہوا کرتے تھے لیکن وقت بدل گیا ہے اب چوری کرنے میں عورتیں بھی پیچھے نہیں رہیں۔ راجدھانی دہلی میں خاتون جرائم پیشہ کی فوج تیار ہورہی ہے۔ مردوں کے بھیس میں موبائل چوری کرنے والی 32 سالہ عورت ، قتل کا ٹھیکہ لینے والی 8 بچوں کی ماں اور سب سے بڑا جسم فروشی کا ریکٹ چلانے والی 35 سالہ خاتون دہلی کی نامی جرائم پیشہ افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ ایسی ہیں جو گاڈ مدر کے رول میں ہیں اور مردوں کے ساتھ مل کر گروہ چلاتی ہیں۔ دہلی میں انتہائی مطلوب 62 سالہ خاتون بشیرن 8 بچوں کی ماں ہے جو پچھلے ایک مہینے سے فرار ہے۔ بشیرن پر وصولی، ڈکیتی اور ناجائز طور سے شراب بیچنے کے معاملہ درج ہیں۔ اس کے 6 لڑکے ہیں جس میں ایک نابالغ ہے ان پر 99 مجرمانہ مقدمہ درج ہیں جن میں قتل ،ڈکیتی، وصولی، چوری اور دیگر سنگین جرائم شامل ہیں۔ جیل سے باہر آنے کے بعد اگلے ہی دن بشیرن نے منی بیگم نام کی ایک خاتون سے 60ہزار روپے میں ایک لڑکے کے قتل کی سپاری لے لی تھی۔ پولیس کو سنگم وہار کے جنگل میں ایک جلی ہوئی لاش ملی تھی۔ بشیرن اصلاً راجستھان سے تعلق رکھتی ہے۔38 سال کی سونو پنجابن کو 24 دسمبر 2017 کو جسم فروشی کا ریکٹ چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سونو بنیادی طور پر روہتک کی باشندہ ہے۔ وہ پہلے کئی بار گرفتار ہوچکی ہے۔ 13 سال کی لڑکی نے اس پر الزام لگایا تھا اسے مارا پیٹا گیا اور جسم فروشی کے دھندے میں جھونکنے کی کوشش کی۔ 2011 میں اسے مکوکا کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ سونو کا پہلا شوہر گینگسٹر تھا جو مڈ بھیڑ میں سال2000 میں مارا گیا۔ اس کا دوسرا شوہر بھی 2006 میں مڈ بھیڑ میں مارا گیا۔ اس پر پانچ قتل، انسانوں کی اسمگلنگ او ر پاسکو ایکٹ میں معاملہ درج ہیں۔ رام پریت کور عرف رانی 32 سال کی تھی۔پچھلے سال پولیس کو اس بات کی جانکاری ملی تھی کہ وہ مردوں کے کپڑے پہن کر بائیک سے موبائل چھینتی ہے۔ پچھلے ایک سال میں اسی پر ڈکیتی اور چھاپہ ماری کے 9 معاملہ درج ہیں۔ 42 سالہ سائرہ بیگم کا 28 سال پرانا مجرمانہ ریکارڈ ہے۔ خاتون و اس کے شوہر افاق کو 2016 میں دہلی میں سب سے بڑا جسم فروشی کا ریکٹ چلانے کے الزام میں گرفتار یا گیا تھا۔ سائرہ کے جیل میں رہنے پر اس کے ساتھی کوٹھے کو چلاتے ہیں۔ الزام ہے اس کا پتی نیپال سے لڑکیاں لاتا ہے۔ 53 سال کی ششی کلا کا مشرقی دہلی کے شکر پور تھانہ میں بطور بی سی نام درج ہے۔ عورت نے بطور سبزی فروش کام شروع کیا تھا بعد میں وہ جوئے کا بڑا ریکٹ چلانے لگی۔ اس پر 21 معاملہ درج ہیں۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!