اترپردیش کے بگڑتے قانون و نظم کے حالات

اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ سرکاربیشک کئی اچھے کام کررہی ہے لیکن جہاں تک قانون و انتظام کا مسئلہ ہے وہ کنٹرول میں ابھی نہیں آیا ہے۔ چاہے معاملہ متھرا میں دو صرافہ کاروباریوں میک اگروال ،وشواس اگروال کے قتل و چار کروڑ کی لوٹ کا ہو۔ چاہے معاملہ ریاست کے مختلف مقامات پر دلت اور برہمنوں میں لڑائی کا ہو،دونوں ہی انتظامیہ کی کمزور پکڑ کو ظاہر کرتے ہیں۔ لودھا کے گاؤں کیشو پور جادھری میں ایک نالی کے جھگڑے میں برہمن اور دلت آمنے سامنے آگئے۔ برہمنوں نے دلتوں پر حملہ کردیا اور جم کر مارپیٹ اور پتھراؤ ہوا۔ گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی۔ اس دوران حملہ آوروں کی طرف سے فائرنگ تک ہوئی۔ پولیس کے سامنے بھی چھتوں پر چڑھ کر فائرننگ ہوتی رہی۔ اترپردیش میں خراب قانون و نظم کو لیکر پریشان وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اب قانون و نظم خود سنبھالنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کسی بھی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ہر حال میں پردیش میں لا اینڈ آرڈر کو پٹری پر لایا جائے گا۔ متھرا میں دو جوہری کاروباریوں کے قتل کو سنگین معاملہ بتاتے ہوئے وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ جرائم کو لیکر ذرا بھی برداشت نہ کرنے کی زیرو ٹالیرینس پالیسی اپنائی جائے گی اور جرائم پیشہ کو کوئی سیاسی تحفظ نہیں ملے گا۔ یوگی نے اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران یہ بات کہی۔ اپوزیشن والوں نے متھرا واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر کے حالات پر اسمبلی میں بحث ہونی چاہئے۔ وزیر اعلی نے کہا ذات ، مذہب کے نام پر کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا۔ معاملوں کے نپٹارے کے لئے وقت میعاد طے کی گئی ہے۔ سخت کارروائی کی جائے گی۔یوگی نے اپوزیشن کے لیڈر رام گووند چودھری کی اس بات کا جواب دیا کہ پردیش جل رہا ہے وزیر اعلی نے کہا جو آپ کہہ رہے ہیں ویسا نہیں ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ سابقہ سپا حکومت کے دور میں متھرا میں ہوئے جواہر باغ کانڈ کو بھی یاد کرنا چاہئے۔ سہارنپور میں حال ہی میں نسلی تشدد پر یوگی نے کہا اس میں شامل کچھ گروپوں کی پہچان کرلی گئی ہے۔ ایک سیاسی پارٹی کے سابق ممبر اسمبلی کا نام بھی آیا ہے۔ سرکار نے طے کیا ہے کہ جرائم پیشہ سے نمٹتے وقت قواعد میں کوئی لاپرواہی نہیں برتی جائے گی۔ ادھر چودھری نے دعوی کیا کہ آئے دن اترپردیش میںیوگی آدتیہ ناتھ کی سرکار کی آنکھ کے نیچے قتل اور لوٹ و ڈکیتی کے واقعات ہورہے ہیں۔ پردیش میں لا اینڈ آرڈر کے حالات مسلسل خراب ہوتے جارہے ہیں۔ وزیر اعلی یوگی اور ان کی حکومت کے لئے اترپردیش میں بگڑتا لا اینڈ آرڈر ایک بڑی چنوتی ہے۔ امید کی جاتی ہے اس میں جلد بہتری نظر آئے گی۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟