بھارت میں پہلی بار آئی ایس کا’ لون ولف‘

بھارت میں پہلی بار آتنکی تنظیم آئی ایس (اسلامک اسٹیٹ) کے دو ’لون ولف‘ حملہ آور گرفتار کئے گئے ہیں۔ دونوں مغربی ملکوں کی طرز پر بھارت کو دہلانے کی سازش رچ رہے تھے۔ گجرات کے دہشت گردی انسداد دستے (اے ٹی ایس) نے ایتوار کو راجکوٹ اور بھاؤ نگر سے دو مشتبہ آئی ایس دہشت گردوں کو دبوچا ہے۔ دونوں آتنکی چوٹیلا میں واقع چاؤ منڈا مندر اور دیگر مقامات پر حملہ کے فراق میں تھے۔ اے ٹی ایس کے ہتھے چڑھے وسیم اور نعیم رموڈیا سگے بھائی ہیں۔ ایک کی بیوی بھی ان سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ دونوں ضلع سطح کے کرکٹ امپائر عارف رموڈیا کے بیٹے ہیں۔ وسیم کے پاس بی ایس سی کی ڈگری ہے۔ گجرات کے اے ٹی ایس کے ڈائریکٹر جنرل جے کے بھت کے مطابق دونوں دہشت گردوں کے پاس سے دھماکو سامان کے علاوہ جہادی لٹریچربھی برآمد کیا گیا ہے۔ جب انہیں گرفتار کیا گیا وہ بم بنا رہے تھے۔ ان سے 90 گرام گن پاؤڈر اور بیٹری بھی برآمد ہوئی۔ دونوں آتنک وادی قریب دو سال پہلے آئی ایس کے آن لائن لٹریچر کے رابطے میں آئے۔ اس کے بعد آئی ایس کے متنازعہ پبلسٹی انچارج عبدالسمیع قاسمی سے بھی ان کی بات چیت شروع ہوگئی تھی۔ اسکائٹ ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے آئی ایس ہینڈلروں کے رابطے میں تھے۔ دونوں پر پچھلے تین مہینوں سے نگاہ رکھی جارہی تھی۔ ان کا ارادہ بڑے پیمانے پر خون خرابہ کرنے کے علاوہ دیش میں خوف پیدا کرنا تھا۔ انہوں نے حملہ کا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا۔ کئی مقامات پر حملہ کرنے اور گاڑیوں میں آگ لگانے کی بھی ان کی سازش تھی۔ لون ولف حملہ، بھیڑیئے کی طرح اکیلے حملہ کرنے کی طرح حکمت عملی کو ’لون ولف‘ حملہ کہتے ہیں۔ اس حملہ میں کوئی ہتھیار بم، چاقو، دستے بم وغیرہ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ایسے حملوں کو اکیلا آتنکی اس لئے انجام دیتا ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مار سکے۔ دراصل اس طرح کی سازش رچنے والے کا پتہ لگانا خفیہ ایجنسیوں کے لئے مشکل ہوتا ہے۔ کبھی کبھی یہ اتنا خطرناک ہوتا ہے حال ہی میں امریکہ کے شہر اولینڈو میں ایسے ہی ’لون وولف‘ حملہ میں ایک نائٹ کلب میں 49 لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔ عمر متین کے نام سے مشہور آتنکی نے پچھلے سال جون میں یہ حملہ کیا تھا۔ فرانس کے نیس شہر میں پچھلی جولائی کوایک ایسے ہی آتنکی نے 86 لوگوں پر ٹرک چڑھا کر ہلاک کردیا تھا۔ امریکہ کی مشہور یونیورسٹی اوہویو میں ایک دہشت گرد نے فائرننگ کرکے 11 لوگوں کو زخمی کردیا تھا۔ آئی ایس بھارت میں داخل ہوچکا ہے اس میں شامل ہونے والا کیرل کا ایک نوجوان حفیظ الدین پچھلے جمعہ کو افغانستان میں ہوئے ڈرون حملہ میں مارا گیا تھا۔ حفیظ الدین ناگالینڈسے 2016ء میں لاپتہ ہوئے ان 17 لڑکوں میں سے ایک تھا جو آئی ایس میں شامل ہونے کیلئے گئے تھے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!