کرکٹروں کی منڈی میں غیر ملکیوں کا بول بالا

بنگلورومیں پیر کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 10 ویں ایڈیشن میں کرکٹ کھلاڑیوں کی منڈی لگی۔ جم کر بولیاں لگیں۔ اس بار کی نیلامی میں غیر ملکی کھلاڑی چھائے رہے۔ بولی کے لحاظ سے 1 سے8 تک غیر ملکی کھلاڑیوں نے جگہ بنائی۔ کرن شرما جو9ویں مقام پرتھے ممبئی انڈینس نے 3.2 کروڑ روپے میں خریدہ۔ ان کی بیس قیمت تھی 30 لاکھ۔ پہلے نمبر پر انگلینڈ کے آل راؤنڈ بین اسٹوکس کو سب سے مہنگے کھلاڑی کا خطاب ملا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے آخری اوور میں چار چوکے کھانے والے بین اسٹوکس سب سے مہنگے 14.5 کروڑ روپے میں بکے۔ انہیں پونے سپر جوائنٹس نے خریدہ۔ اسٹوکس کو ان کی بنیادی قیمت 2 کروڑ سے سات گنا زیادہ ملی۔ وہ اب تک کے سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔ یہی نہیں وہ آئی پی ایل میں کھیل رہے کھلاڑیوں میں رائل چیلنجرس بنگلورو کے کپتان وراٹ کوہلی (15 کروڑ) کے بعد سب سے بڑے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ حالانکہ آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے مہنگے کھلاڑی کا ریکارڈ یووراج سنگھ (16 کروڑ) روپے کے نام ہے جنہیں 2015 ء میں دلی ڈیئر ڈیولس نے خریدہ تھا۔ وہیں ہندوستانیوں میں لیگ اسپینر کرن شرما سب سے مہنگے رہے۔ انہیں کنگس الیون پنجاب نے 3.2 کروڑ روپے میں خریدہ۔ ہندوستانی تیز گیند باز اشانت شرما اور عرفان پٹھان کو خریدار نہیں ملے۔ اشانت شرما کی بنیادی قیمت 2 کروڑ اور پٹھان کی 50 لاکھ روپے تھی۔ آئی پی ایل میں پہلی بار افغانستان کے دو کرکٹروں کو بھی اپنا جلوہ دکھانے کا موقعہ ملا تھا۔ سنرائزرس حیدر آباد نے رشید خان کو4 کروڑ اور آل راؤنڈ محمد نبی کو بنیادی قیمت 30 لاکھ خرچ پر اپنے ساتھ جوڑا۔ راشدکی بنیادی قیمت 50 لاکھ روپے تھی۔ کنگس الیون نے نٹراجن کو 3 کروڑ روپے میں خریدہ ۔و ہ سب سے مہنگے بکنے والے انڈین کھلاڑیوں میں دوسرے نمبر پر رہے۔ نٹراجن کی ماں چنئی میں سڑک کے کنارے ٹھیلا لگا کر کھانے پینے کی چیزیں بیچتی ہیں ، پتا کپڑے کی دوکان میں کام کرتے ہیں۔ ماننا پڑے گا کہ آئی پی ایل ایسے کھلاڑیوں کو اپنا جوہر دکھانے کا موقعہ دیتا ہے جن میں ٹیلنٹ تو ہے لیکن موقعے نہیں ملتے۔ نٹراجن کے پریوار کی تو زندگی سنور گئی۔ آئی پی ایل پیسوں کی کھان بنتی جارہی ہے۔ 2008ء میں پہلے آئی پی ایل سے قریب40 کروڑ روپے کا محصول اکٹھا ہوا تھا وہیں 2016ء میں قریب2300 کروڑ روپے کا ریوینیو حاصل ہوا ۔یعنی 9 سال میں اس لیگ کی آمدنی میں 475 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس ٹائم پیریڈ میں ایسی تیزی دنیا کے کسی دیگر لیگ میں نہیں دیکھی گئی۔ حالانکہ ریوینیو کے معاملے میں ابھی بھی آئی پی ایل دنیا کی دیگر لیگ میں پیچھے ہے ۔ نیشنل فٹبال لیگ (این ایف ایل لیگ)کے معاملے میں دنیا میں سب سے بڑی لیگ ہے۔این ایف ایل (امریکہ) نے پچھلے سیزن میں 13 بلین ڈالر (87 ہزار کروڑ روپے) کا ریوینیو کمایا تھا۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر بھی امریکہ کی ایم بی اے (باسکٹ بال لیگ) ہے یہ امریکہ کی پہلی تین لیگ میں ہے۔ ہماری آئی پی ایل پانچویں نمبر پر آتی ہے۔ آئی پی ایل (انگلینڈ) چوتھے مقام پر ہے۔ آئی پی ایل میں ٹیموں نے 27 غیر ملکی کھلاڑیوں پر 66.4 کروڑ روپے خرچ کئے۔ 39 ہندوستانی کھلاڑیوں پر 24.75 کروڑ روپے خرچ کئے۔ گجرات لوائنس نے سب سے زیادہ11 کھلاڑی خریدے جبکہ رائل چیلنجر بنگلورو نے سب سے کم5 کھلاڑی خریدے۔ آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا نے بتایا کہ میں اس بات کو لیکر باآور ہوں کہ آئی پی ایل 10 پچھلے سبھی ایڈیشن سے بہتر ہوگا۔ سبھی ٹیموں کو ہمارے شبھ کامنائیں۔ کل تک کے انجان نیلامی کے بعد مشہور ستارے بن گئے۔ اب ان کی پرفارمینس پر نظریں لگ جائیں گی۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!