قیدی نمبر9435 ، عرش سے جیل کے فرش تک

تاملناڈو میں وزیر اعلی بننے کا انتظار کررہی انا ڈی ایم کے سکریٹری جنرل ششی کلا کی نئی پہچان بنگلورو سینٹرل جیل میں قیدی نمبر9435 ہے۔ یہاں پر 61 سالہ تاملناڈو کے اقتدار کے اعلی مقام پر پہنچنے کا انتظار کرتے کرتے 8x10 کی ایک کال کوٹھری میں پہنچ گئی ہیں۔ ششی کلا نے اپنی پہلی رات فرش پر سو کر بتائی ۔ انہو ں نے جج سے خاص سہولیات والی کوٹھری مانگی تھی جو نامنظور ہوگئی۔ دلچسپ یہ ہے کہ وہ سال2014ء میں بھی اگراہا جیل میں 21 دن گزار چکی ہیں۔ ششی کلی کے ساتھ جیل کی اس کوٹھری میں دو اور عورتیں بھی ہیں جن میں سے ایک خون کے الزام میں سزا کاٹ رہی ہے اس نے 6 خون کئے تھے۔ جیل یاترا کرنے سے پہلے ششی کلا جے للتا کی سمادھی پر گئی تھیں۔ یہاں ششی کلا نے کچھ ایسا رویہ اپنایا جس سے لوگ حیرت زدہ ہوگئے۔ بنگلورو کی عدالت میں سرنڈر کرنے کے لئے جاتے وقت ششی کلا مرین بیچ میں واقع جے للتا کی سمادھی پر شردھانجلی ارپت کرنے کے لئے کچھ دیر روکیں ۔ اس دوران انہوں نے سمادھی پر تین بار ہاتھ مارا۔ اس وقت ان کی آنکھوں میں آنسو تھے اور وہ لگاتارکچھ بڑ بڑا رہی تھیں جسے سنا نہیں جاسکا۔ ششی کلا کے حمایتیوں کا کہنا ہے انہوں نے سمادھی پر تین بار ہاتھ مار کر تین عہد کئے۔
انا ڈی ایم کے کی جانب سے ٹوئٹ کرکے بتایا گیا ہے کہ ششی کلا نے باچھا، کپٹ اور اپنے خلاف سازش سے عبور پانے کاعہد کیا۔ کچھ لوگ اس بار قیاس آرائیاں لگا رہے ہیں کہ جے للتا کی پارٹی اور سرکار پر ششی کلا نٹراجن کا قبضہ ہوگیا ہے لیکن جے للتا کی بے حساب دولت کا کیا ہوگا؟ کیا یہ بے حساب دولت جو اس وقت کرناٹک حکومت کے پاس جمع ہے، تاملناڈو کے خزانے میں جائے گی؟ بتا دیں کہ کرناٹک سرکاری خزانے میں جمع 6 کروڑ روپے کی سونے اور ڈائمنڈ کے زیورات اور 20 لاکھ روپے کی چاندی کی مورتیاں اور 2140 ساڑیاں اور750 جوڑی جوتیاں چپلیں اور 15 لاکھ روپے سے زیادہ کا دیگر سامان اب تاملناڈوسرکار کے حوالے کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے اثاثہ سے زیادہ املاک کے معاملے میں اپنے حکم میں کہا ہے تاملناڈوکی سابق وزیر اعلی جے للتا پر لگائے گئے 100 کروڑ کے جرمانے کی رقم ان کی پراپرٹی سے وصولی جائے گی۔ جے للتا پر عائد 100 کروڑ روپے کے جرمانے سے 3 کروڑ روپے کرناٹک سرکار کو ملیں گے جو جے للتا اور ان کی قریبی سہیلی ششی کلا، سدھاکرن اور الاوراسی کے خلاف چلے مقدمے میں خرچ ہوئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں ششی کلا ، سدھاکرن اور الاوراسی تینوں پر 10-10 کروڑ روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے جن کی وصولی ان کے کیش ڈپازٹ اور ان کی ضبط پراپرٹی سے ہوگی۔ ششی کلا فی الحال جیل میں موم بتی بنائیں گی۔ جس کے عوض میں انہیں 50 روپے مزدوری ملے گی۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟