ہندوستانی ٹینس کی تاریخی جیت پر مبارکباد

ہندوستانی کھلاڑیوں نے ٹینس کے مکہ میں خطاب جیت کر اس بار ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں تاریخ رقم کردی ہے۔ اس تاریخی کارنامے کا آغاز سنیچر کی دیررات ثانیہ مرزا نے سوئس جوڑی دارمارٹیناہنس کے ساتھ مل کر مہلا ڈبلز خطاب جیتنے سے کی۔اس کے بعد ایتوار کو ہریانہ کے سمت ناگل نے بوائز ڈبلز گروپ اور پھر لینڈرس پیز اور مارٹینا ہنس کی جوڑی نے مکس ڈبلز کا خطاب جیت کر ہندوستانی ٹینس نے ایک یادگار کارنامہ انجام دیا ہے۔ ثانیہ مرزا کی جیت اس لئے بھی تاریخی مانی جائے گی کیونکہ وہ ومبلڈن میں خطاب جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی بھی بن گئی ہیں۔ہریانہ کے جھجھر ضلع کے جیتاپور گاؤں کے 18 سالہ سمت ناگل کا یہ پہلا گرینڈ سلیم خطاب ہے۔ مہیش بھوپتی کی سرپرستی میں اپنا ٹیلنٹ تلاشنے والے سمت جونیئر سطرح پر گرینڈ سلیم خطاب جیتنے والے پہلے ہندوستانی ہیں۔ اس کے بعد لوگوں کے ہردلعزیز لینڈرپیس اور مارٹینا ہنس کی جوڑی کے مقابلے کابیتابی سے انتظار تھا۔ ساتویں سنگل پیس ہنس نے بھی فائنل میں آسٹریلیا کے الیگزینڈر پیما اور ہنگری کی کیمیا کی ببوس کی پانچویں سنگل جوڑی کوسیدھے سیٹوں میں آسانی سے 6-1 ،6-1 ، سے ہرا کر بھارت کو اس اہم ٹورنامنٹ میں تیسرا خطاب جتایا۔ 42 سالہ لینڈرپیس کا یہ آل انگلینڈ کلب پر چوتھا جبکہ کیریئر کا 16 واں گرینڈ سلیم خطاب ہے۔ بھارت کے رام ناتھن کرشنن نے 1954 میں ومبلڈن چمپئن شپ میں جونیئر سنگل گروپ کا خطاب جیتا تھا۔ لینڈر پیس نے 1990 ء میں ومبلڈن اور 1991 میں یو ایس اوپن میں جونیئر سنگل کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔ بوائز ڈبل مقابلے کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔ ثانیہ مرزا کو چاروں طرف سے مبارکبادیں مل رہی ہیں۔ صدر پرنب مکھرجی، وزیر اعظم نریندر مودی نے ثانیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے سرکاری اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا : ’ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنس کو ومبلڈن جیتنے پر دلی مبارکباد۔ ثانیہ مرزا کا یہ کارنامہ ہندوستانی نوجوانوں کو تلقین دے گا۔ وسطی ایشیا کے دورے پر گئے وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا ’مارٹینا ہنس اور ثانیہ مرزا بہترین ٹینس کھیل کر ومبلڈن میں شاندار جیت درج کی ہے ،ہمیں تم پر فخر ہے اور ہم بہت خوش ہیں۔‘ ثانیہ کی شادی پاک کرکٹ شعیب ملک سے ہوئی ہے۔ ٹوئٹ پر کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقعہ ہے جب دونوں دیش ایک ساتھ خوشی منا رہے ہیں کیونکہ ثانیہ بھارت کی بیٹی ہیں اور پاکستان کی بہو۔ بھابھی ہم آپ کو پیار کرتے ہیں ثانیہ کے شوہر اور شعیب ملک نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے’ مجھے اس پر فخر ہے اور پختہ عزم، ڈسپلن ، فوکس اور بڑے خوابوں سے ایتھلیٹ بنتے ہیں۔ وہیں پاکستان کے عمر نے لکھا ہے: بھابی یہ بھارت کے بارے میں نہیں ہے یہ ہماری بھابھی کے بارے میں ہے۔ بھابھی آپ جہاں بھی ہو آگے بڑھتی رہو۔ ہم پاکستان آپ کو پیار کرتے ہیں اور ہمیں آپ پر فخر ہے۔‘
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!