فائٹ آف دی سنچری ! 2500 کروڑ روپے کے مکے!

دل تھام کر بیٹھ جائیے، پیشہ ور باکسنگ(مکے بازی) سنیچر کو امریکہ کے ایم جی ایم گرینڈ ایرینا (لاس ویگاس) میں سنیچر کی رات 8 بجے ( ہندوستانی وقت صبح8.30 بجے)باکسنگ کی تاریخ کی سب سے مہنگی فائٹ ہوئی۔ یہ باکسنگ میچ امریکہ کے فلائٹ مویدر اور فلپائن کے مینی پریوایاؤ کے درمیان تھا۔ دلچسپ ہے کہ کسے اس فائٹ کے لئے کتنے پیسے ملنے ہیں یہ پہلے سے ہی طے تھا۔مویدر کو 1142 کروڑ روپے اور پیکیاؤ کو761 کروڑ روپے ملنے ہیں چاہے وہ ہارے یا جیتے۔ ویسے جیتنے والے کو 6.34 کروڑ روپے کی ہیرو سے جڑی بیلٹ بھی ملی۔ اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے اداکار ، گلوکار اور رسوخ دار لوگوں میں دوڑ مچی ہوئی تھی۔ میچ پر 20 ہزار کروڑ روپے کا سٹہ لگا ہوا تھا۔ مویدر نے اپنے19 سال کے کیریئر میں پیشہ ور کشتی کے سبھی 77 مقابلے جیتے ہیں۔ دوسری طرف فلپائن کے پیکیاؤ کے داؤ پیچ کے آگے اچھے اچھے مکے باز سہم جاتے ہیں۔ فائٹ آف دی سنچری نام سے مشہور ہو رہے اس مقابلے میں ٹکٹ اور سیدھے ٹیلی کاسٹ سے تقریباً 25 کروڑ روپے کی کمائی کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ مطلب ہر پنچ( مکے) پر ڈالروں کی برسات ہوگی۔ قارئین کو بتادیں کہ تاریخ کی اس سب سے مہنگی فائٹ کیلئے پیسہ کہاں سے آرہا ہے؟ 60 فیصد پیسہ ٹکٹ سے ملا ہے ۔ لاس ویگاس میں ایم جی ایم گرینڈ ایرینا میں 16 ہزار500 لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔15 ہزار500 سیٹیں وی آئی پی کے لئے ہیں۔ عام آدمی کے لئے 1 ہزار سیٹیں ہیں جو 60 سیکنڈ میں ہی بک ہوگئیں۔ سب سے سستا ٹکٹ 13 لاکھ روپے اور سب سے مہنگا ٹکٹ95 لاکھ روپے کا بکا۔ باقی 40 فیصد پیسہ اسپانسروں سے ملے گا۔ پکیاؤ جو شرٹس پہنی ان پر آدھا درجن کمپنیوں کے لوگو لگے تھے۔ ان سے انہیں 15.83 کروڑ روپے ملے۔ مویدر کبھی نہیں ہارے۔ پانچ زمروں میں ورلڈ چمپئن بنے ان کی سالانہ کمائی ساڑھے چھ ہزار کروڑ روپے ہے۔ فوربیس لسٹ میں وہ اول نمبر پر ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے سارا پیسہ خطاب جیت کر کمایا اشتہاروں سے نہیں۔ وہ کاروں کے بہت شوقین ہیں۔ مویدر کے کاروں کے بیڑے نے پارش رائلس بگاتی وغیرہ عمدہ گاڑیاں شامل ہیں۔ زیادہ تر یہ مہنگی ہیں جن میں سب سے سستی کار ڈیڑھ کروڑ روپے کی فورس دی ایس ہے۔ ان کے پاس قریب300 کروڑ روپے مالیت کے ذاتی جہاز بھی ہیں۔ سنیچر کی رات یہ فائٹ قریب40 منٹ تک چلی اور مویدر نے اپنے حریف کو آسانی سے ہرادیا جس میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے آئے ایم جی ایم گرینڈ ایرینا میں پہنچے قریب17 ہزار ناظرین کو مایوسی ہاتھ لگی۔ پیکیاؤ نے شروع سے ہی جارحانہ تیور اپنائے ۔ انہوں نے پہلے راؤنڈ میں مویدر کی ٹھڈی پر زبردست مکے جڑے لیکن وہ اپنی اس تیزی سے 12 راؤنڈ کے مقابلے میں برقرار نہیں رکھ پائے۔ مویدر نے اپنے لمبے قد کا فائدہ بھی اٹھایا اور وہ فائٹر پنچ(مکہ) لگانے میں کامیاب رہے۔مویدر نے148 پنچ(مکے) مارے جبکہ پیکیاؤ 81 مکے مار سکے۔ امریکی کھیل دنیامیں پیسے کا بول بالا ہے۔ چاہے وہ باکسنگ ہو، بیسٹ بال ہو،باسکٹ بال ہو سارا کھیل پیسے کا ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!