مشرف نے جو نفرت کا بیچ بویا تھا آج اسی کی کھیتی کاٹ رہے ہیں

یہ پاکستان جیسے دیش میں ہی ممکن ہے جہاں فوج کے سربراہ رہ چکے شخص پر ملک کی بغاوت کا مقدمہ چل سکے۔جی ہاں! پاکستان کے سابق صدر اور سابق فوج کے سربراہ جنرل پرویز مشرف ان دنوں اسی ذلالت کے دور سے گزر رہے ہیں یا یوں کہاجائے کہ وہ اپنی زندگی کے سب سے مشکل مرحلے سے گزررہے ہیں پاکستان کی ایک خصوصی عدالت نے اس سابق جنرل مشرف پر ملک کی بغاوت کے الزام طے کئے ہیں ان پر ایسے الزامات عائد کئے گئے ہیں اور ثابت ہوجائے تو انہیں موت کی سزا دی جاسکتی ہے۔ وہ ملک کے پہلے فوجی حکمراں ہوں گے جن پر اس طرح مقدمہ چلایا جائے گا 1999میں وزیراعظم نواز شریف کا تختہ پلٹنے کے بعد انہوں نے دیش کی زبردستی دیش کااقتدار ہتھیالیا تھا تو ان کاپہلا نشانہ نواز شریف بنیں تھے امریکہ جیسی طاقتتوں و سعودی عرب کے شاہی خاندان کی مداخلت کی وجہ سے وہ کسی طرح اپنی جان بچا کر دیش سے بھاگ گئے تھے۔ وقت کا تقاضہ دیکھئے آج وہی نواز شریف باقاعدہ چناؤ جیت کراقتدار پر قابض ہے اور جب کہ مشرف بڑھاپے میں جیل کی ہوا کھا رہے ہیں اس وقت پاکستان کی وہی عدلیہ مشرف کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑی ہے جسے انہوں نے اپنے عہد کے دوران ٹھینکا دکھایا تھا اور تھوک کے بھاؤ میں بہت ججوں کو جیل میں بند کردیاتھا 2007میں پہلے مشرف نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو زبردستی چھٹی پر بھیجنے کا حکم دیا۔ لیکن کورٹ کی تیرہ ججوں کی بنچ نے اکثریت کے ساتھ ان کی چھٹی کو منسوخ کردیا۔ چیف جسٹس کوپھر سے عہدہ سنبھالنے کو کہا اس کے بعد جنرل پرویز مشرف نے ایمرجنسی لگا کرکے چودھری کو برخاست کردیا۔بلکہ عدالت کمپلیکس میں فوج کو بھی بھیج دیا اور وہاں جمع ججوں کو گرفتار کروا دیا ان کے غصہ کی وجہ صرف اتنی تھی کہ عدالت اس عرضی پر غور کررہی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مشرف فوج کے عہدے پر رہتے ہوئے صدارتی چناؤ نہیں لڑسکتے اور اس کے بعد جو واقعات رونما ہوئے اس میں مشرف کے ہاتھ سے اقتدار چلا گیا اور انہیں لندن میں پناہ لینی پڑی۔ فی الحال مشرف کے بچنے کی امید بہت کم ہے انہوں نے عدالت میں اپنی بے گناہی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے کو حب الوطن ثابت کرنے کی دلیلیں پیش کی اس سے پہلے ان پر سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو بلوچ لیڈر اکبر بگتی کے قتل کے متعلق مقدمے چل رہے ہیں پچھلے سال وہ اس امید سے پاکستان لوٹیں تھے کہ وہ چناؤ لڑکر پھر سے پاکستان کا اقتدار سنبھالیں گے لیکن عدالت نے انہیں چناؤ لڑنے سے نااہل قرار دیا اتنا ہی نہیں انہیں کے گھر میں انہیں نظر بند کردیا ججوں کو جیل بھیجنے والے مشرف کو عدالت نے بری طرح پھنسا دیا ہے اپنے عہد میں مشرف نے ایسے کئی کام کئے جن کے لئے انہیں جواب دہی ہوناپڑے گا ان ہی کے اشارے پر بھارت میں وسیع پیمانے پر گھس پیٹھ ہوئی تھی اورنتیجہ بھارت اور پاکستان کے بیچ کارگل جنگ ہوئی بے نظیر بھٹو کے قتل کے پیچھے بھی مشرف کا ہاتھ بتایا جاتا ہے اسلامی دہشت گردی کو سب سے زیادہ بڑھاوا ان کے عہد میں ہی ملا۔ اسامہ بن لادن کو پاکستان میں پناہ دینا بھی مشرف نے ہی فیصلہ لیا تھاپاکستان میں طالبان کو طاقتور بنانے میں مضر نتائج آج پاکستان بھگت رہا ہے مشرف نے جو نفرت کا بیچ بویا تھا آج اسی کی کھیتی کاٹ رہے ہیں۔
(انل نریندر) 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!