تین اے ۔کے پاکستان کے مددگار،مودی کا کیجریوال پر حملہ

ابھی تک عام آدمی پارٹی (آپ) کے الزامات کا جواب دینے سے بچ رہے بھاجپا کے پی ایم ان ویٹنگ نریندر مودی نے آپ پر زور دار حملہ بولا ہے۔ ہیرا نگر (جموں )میں مودی نے ویشنودیوی کے درشن کے بعد ایک وشال ریلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل تین اے۔ کے پاکستان کے اہم ہتھیار بنے ہوئے ہیں۔ پاکستان کی سرحد پر ایک ریلی میں نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان کو تین اے۔ کے کی شکل میں تین نئے سپہ سالار مل گئے ہیں جن کی پاکستان میں خوب واہ واہی ہورہی ہے۔ یہ دیش کے دشمن اور پاکستان کے ایجنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تین انوکھی طاقتوں میں پہلی اے۔کے 47 ہے جو لوگوں کو لہو لہان کرتی ہے، دوسرے بھارت کے رکشا منتری اے۔ کے انٹونی ہیں جو بھارتیہ جوانوں کا سر کاٹنے والوں کوپاکستانی فوجی نہیں کہہ کر پاک وردی پہنے لوگ بتاتے ہیں اور تیسرے ہیں دہلی میں 49 دن سرکار چلانے کے بعد سی ایم کے عہدے سے استعفیٰ دینے والے اے۔کے 49 یعنی اروند کیجریوال ۔ جموں اور اترپردیش کے بعد نئی دہلی میں ہوئی تیسری ریلی میں مودی نے پھر عام آدمی پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ مودی نے کہا کہ ’آپ ‘کانگریس کی بی ٹیم ہے۔پہلے ’آپ‘ کے ذریعے تو اب دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے ذریعے کانگریس راجدھانی کو چلا رہی ہے۔ یمنا پار علاقے کے شاستری پارک کے لئے منعقد دہلی میں پہلی چناؤ ریلی میں انہوں نے کہا کہ یہ پہلا چناؤ دیکھنے کو مل رہا ہے جس میں گٹھ بندھن اس لئے ہورہا ہے کہ کہیں بھاجپا جیت نہ جائے۔ مودی کو روکنے کے لئے دل گٹھ بندھن کررہے ہیں۔ آج تک تو اروند کیجریوال نریندر مودی پر تیکھے حملے کرتے رہے پر پہلی بار مودی نے کیجریوال پر سیدھا حملہ بولا۔ کیجریوال نے ان پرکی گئی اے۔کے49 اور پاکستانی ایجنٹ والی تنقیدکو لیکر مودی پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ پردھان منتری عہدے کے امیدوار کو ایسی تنقیدشوبھا نہیں دیتی لیکن مودی نے جس مدعے کو لیکر کیجریوال پر الزام لگائے تھے اس کے جواب میں عام آدمی پارٹی کے نیتا کچھ نہیں کہہ پائے۔ انہوں نے مودی کی تنقید کا جواب نہیں دیا۔ ’آپ‘پارٹی نیتاؤں کا کہنا ہے کہ مودی دیش کو بے مطلب کے مسئلوں میں الجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ وہ کچھ بھی کہہ لیں اے۔کے عوام میں مشہور ہے۔منیش سسودیا نے ٹوئٹ کر کہا کہ مودی کے جھوٹ پر سوال اٹھانے والا ہر شخص پاکستانی ایجنٹ کہلائے گا۔ پارٹیترجمان دلیپ پانڈے نے کہا کہ بھاجپا کے نیتا کیجریوال کو پاکستانی ایجنٹ بتا رہے ہیں جو پاکستان جا کر جناح کی مزار پر ماتھا ٹیکتے ہیں۔ ’آپ‘ پارٹی کاسپورٹ بیس لگاتار گرتا جارہا ہے۔ عام آدمی پارٹی لوک سبھا چناؤ میں شایدودھان سبھا چناؤ جیسا کرشمہ نہیں دکھا سکے گی۔ دیش کی راجدھانی سے باہر نکل کر قومی فلک پر چھانے کی کوشش میں عام آدمی پارٹی کا دہلی میں ہی قلعہ کھسکتا دکھ رہا ہے۔ اے بی پی نیلسن کے سروے کے مطابق جنوری سے مارچ تک ’آپ‘ کے ووٹ فیصد میں ایک تہائی سے زیادہ کی کمی آئی ہے لیکن ملک بھر میں مودی کی لہر کا دعوی کررہی بھاجپا کی بجائے ’آپ‘ کا ووٹ فیصد کانگریس کی طرف واپس جاتا دکھائی دے رہا ہے۔ ودھان سبھا چناؤ میں ’آپ ‘ نے کانگریس کو حاشئے پر دکھیل دیا تھا۔بھاجپا کا ووٹ فیصد بھی جنوری سے مارچ کے بیچ تین فیصد بڑھا ہے پر زیادہ فائدہ کانگریس کو ہورہا ہے۔کانگریس اپنے روایتی ووٹ بینک کو واپس کھینچ رہی ہے اور اس بٹوارے کا فائدہ بھاجپا کو مل سکتا ہے۔ شاید دہلی کا ووٹ لوک سبھا چناؤ میں سرکار بنانے کے دعویدار بھاجپا اور کانگریس کے بیچ متبادل چننے کوفوقیت دینے کے اشارے کررہی ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!