مودی کا ویژن 2014 اور اڈوانی کا انتباہ و نصیحت!
ابھی تک اپنی تقریروں میں کانگریس پر نشانہ لگاتے رہے بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر اعظم کے عہدے کے دعویدارنریندرمودی نے بی جے پی کی نئی دہلی میں ایتوار کو ہوئی قومی ایگزیکٹو کونسل کی میٹنگ میں پہلی بار دیش کے سامنے اپنا ویژن2014 پیدا کیا۔ یہ اچھی بات ہے کہ مودی نے دیش کو بتایا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آئی تو وہ دیش کے برننگ اشوز سے کیسے نمٹنا چاہئیں گے۔ ابھی تک مودی کے خلاف یہ پروپگنڈہ ہوتا رہا کہ وہ سوائے کانگریس کی تنقید کے علاوہ کوئی اور بات نہیں رکھتے۔ان کا ویژن2014 آخر ہے کیا؟ پہلی بار نریندر مودی نے اپنے اس ویژن پر تفصیل سے بات رکھی اور مارٹ سٹی اور سیٹلائٹ سٹی پورے دیش کو جوڑنے کا سپنا بھی دکھایا۔ انڈیاکی برانڈنگ پر بھی زور دیا۔ اس کے لئے مودی نے ’’5T‘‘ فارمولہ بھی پیش کیا۔ اس میں ٹیلنٹ ، ٹریڈیشن، ٹورزم، ٹریڈ ٹیکنالوجی بھی آتے ہیں۔ دوسری بات جو مودی نے کہی وہ یہ تھی کہ ہیلتھ انشورنس نہیں اشورنس( بھروسہ) چاہئے۔ تیسرا ہر ریاست میں آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم، ایمس کی سہولت ہو۔ چوتھا سیٹیلائٹ سٹی بنے۔ 100 مارٹ سٹی بنائیں گے۔ پانچواں 8 سال میں دیش کو چاروں طرف سے بلٹ ٹرین سے جوڑیں گے۔ چھٹا ہم کالا دھن کا ایک ایک پیسہ واپس لائیں گے۔ساتویں کھیتی سے جڑا ریئل ٹائم ڈیٹا ہونا چاہئے۔ آٹھواں: مہنگائی کے پیش نظر غریبوں کے لئے فنڈ بنے۔آخری ترقی کے لئے پی ایم اور سی ایم کی ٹیم بنے۔ میری رائے میں یہ کافی جامع نشانہ ہے جس کا خیر مقدم ہونا چاہئے۔ قومی کونسل میں بھاجپا کے بھیشم پتاما لال کرشن اڈوانی نے صحیح انتباہ اور نصیحت دی انہوں نے جہاں مودی کو پی ایم بنانے کے لئے سبھی ورکروں کو کمر کسنے کی ہدایت دی وہیں یہ بھی کہا کہ ہمیں زیادہ ہی اعتمادی میں نہیں رہنا چاہئے اور اسی کی وجہ سے پارٹی 2004ء کے عام چناؤ میں ہار گئی تھی۔ اڈوانی نے کہا ایک دہائی بعد اقتدار حاصل کرنے اور مودی کو پردھان منتری بنانے کی کوششوں میں بھاجپا ورکروں کو کوئی کوتاہی نہیں برتنی چاہئے۔ آزادی کے بعد سے یہ 16 واں چناؤ ہوگا۔ میں نے سبھی چناؤ دیکھے ہیں ابھی تک جتنے بھی چناؤ ہوئے ہیں ان میں پارٹی نے ایسا جوش دیکھنے کو نہیں ملا۔ ہم 2004ء میں چناؤ ہار گئے اس کی وجہ زیادہ ہی بھروسہ کرلینا تھا۔اس لوک سبھا چناؤ میں ہمیں یقینی بنانا ہے کہ ہم صرف اعتماد کے ساتھ چناؤ لڑیں اور مودی کی تعریف کرتے ہوئے اڈوانی نے کہا مقصد تو توقعات سے بڑا ہونا چاہئے۔ پچھلے پانچ چھ مہینے سے نریندر مودی کے ساتھ پارٹی نے مہم چلائی بڑی بڑی ریلیوں کو خطاب کیا اور کسی دیگر لیڈر نے لگاتار ایسے لوگوں کے سامنے بات نہیں رکھی۔ انہوں نے نریندر بھائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مودی اپنے دیگر کارناموں پر فخر کرسکتے ہیں لیکن جس طرح سے نرمدا کا پانی لیکر سابرمتی ندی کی کایا کلپ کی گئی وہ واقعی قابل فخر ہے۔ اچھا انتظامیہ دینے اور اس کا فائدہ غریبوں کو ہو ایسا کام انہوں نے کیا ہے۔ آپ کسی بھی دیوی کی پوجا کرتے ہوں آنے والے 50 برسوں کے لئے انہیں سونے دیں اور ایک دیوی کی پوجا کریں۔ اسے یاد کھیں ۔ وہ دیوی ہے’ بھارت ماتا‘۔ انہوں نے کہا چناؤ کمیشن نے 15 ویں لوک سبھا 15 جون تک تشکیل ہونے کی بات کہی ہے۔ ہمیں یہ سوچ سمجھ کر چلنا چاہئے کہ جون مہینے میں نریندر مودی دیش کے پردھان منتری ہوں گے۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں